• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی خوش

شائع July 27, 2021
قمر زمان کائرہ نے پی پی پی آزاد کشمیر کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر سراہا—قمر زمان کائرہ فیس بک
قمر زمان کائرہ نے پی پی پی آزاد کشمیر کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر سراہا—قمر زمان کائرہ فیس بک

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی پر خوش ہے اور ساتھ ہی اسے آئندہ انتخابات میں پارٹی کے عروج کی پیش گوئی قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی گزشتہ اسمبلی کی 3 نشستوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ یعنی 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پی پی پی آزاد کشمیر کے اقدامات کو 'انتخابات میں شاندار کامیابی' پر سراہا اور کہا کہ اس (کامیابی) نے پیغام دیا ہے کہ پارٹی کے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف کی کامیابی 2018 کا ’ری پلے‘ قرار

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں جیالوں نے ہمت کے ساتھ 'ریاستی' مشینری اور 'غیر جمہوری' قوتوں کا مقابلہ کیا، آزاد کشمیر کے عوام نے عمران خان کا مہنگائی اور بے روزگاری کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 73برسوں سے عوام کو آزادانہ رائے دہی کےحق سے محروم رکھا گیا جس کا ثبوت کل کے الیکشن میں اچانک رزلٹ روکنا تھا جس سے 'سلیکٹر' کو فائدہ پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن بھی حکومتی مشینری کے سامنے بے بس دکھائی دیا اس کو وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پہ ایکشن لینا پڑے گا ورنہ کشمیر کی عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو قبول نہیں کرے گی۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک نئے دور کے لیے تیار رہے جس میں بلاول بھٹو زرداری شہریوں کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں ‘دھاندلی‘ کےخلاف احتجاج کا عندیہ

دوسری جانب پی پی پی کے سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کے اُمیدواروں نے بیک وقت وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مقابلہ کیا۔

وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی انتخابات میں بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشید کو سندھ فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے ورنہ یہ ان کی باقی زندگی کے لیے عذاب ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سیاسی خانہ بدوشوں' جیسا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید کو صرف اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، سیاسی جماعتوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاک

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈا پور اور مراد سعید نے آزاد کشمیر میں ماحول خراب کیا اور وزیراعظم عمران خان کو اس کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود پی پی پی آزاد کشمیر اسمبلی میں تسلیم کی جانی والی طاقت کے طور پر ابھری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024