• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا شلپا شیٹی بھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث رہی ہیں؟

شائع July 26, 2021
اداکارہ پولیس کو دیے گئے بیان میں الزامات کو مسترد کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پولیس کو دیے گئے بیان میں الزامات کو مسترد کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی پورن فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ بھی اس کام میں ملوث رہی ہیں۔

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا اور بعد ازاں 22 جولائی کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے راج کندرا کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

بعد ازاں راج کندرا کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی نے 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کردیا تھا لیکن ساتھ ہی تسلیم کیا تھا کہ ان کے شوہر پورن نہیں بلکہ شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے کیس کی تفتیش کو تیز کرتے ہوئے ممکنہ طور پر دوسری مرتبہ بھی شلپا شیٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو شلپا شیٹی کے بھی ملوث ہونے کا شک ہے، اس لیے پولیس اداکارہ کے موبائل کی جانچ کرنے سمیت انہیں دوبارہ بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سمن بھی جاری کر سکتی ہیں۔

تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ پولیس دوبارہ اداکارہ کو کب بلائے گی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ پولیس کو تاحال اداکارہ کے ملوث ہونے سے متعلق کتنے شواہد ملے ہیں۔

اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ پولیس اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس سمیت ان کے موبائل اور کمپیوٹر کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور اس بات کا پتا لگایا جا رہا ہے کہ کہیں وہ بھی شوہر کے ہمراہ فحش فلمیں بنانے میں ملوث تو نہیں رہیں؟

شلپا شیٹی نے 23 جولائی کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں واضح کیا تھا کہ وہ شوہر کے ہمراہ فلمیں بنانے کے کام میں شریک نہیں رہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر پورن نہیں بلکہ شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں۔

جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شوہر راج کندرا کی کمپنی ’ویان انڈسٹریز‘ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات رہی ہیں اور اسی کمپنی کے تحت ہی فحش فلمیں بنانے کا منصوبہ چلایا جا رہا تھا۔

تاہم اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، بعض رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اس لیے استعفیٰ دیا تھا، کیوں کہ انہیں معلوم ہو چکا تھا کہ ان کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرے شوہر فحش نہیں ’قابل اعتراض‘ فلمیں بناتے ہیں، شلپا شیٹی

اب پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں بالواسطہ یا بلا واسطہ شلپا شیٹی بھی فحش فلمیں بنانے کے منصوبے میں ملوث تو نہیں رہیں اور کیا اداکارہ نے فحش فلمیں بنانے کے منصوبے سے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا یا نہیں؟ تاہم تاحال پولیس کو اداکارہ کے ملوث ہونے کے واضح شواہد نہیں ملے۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹی نے راج کندرا سے نومبر 2009 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔

شوہر کی طرح ماضی میں شلپا شیٹی پر بھی عریانیت پھیلانے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور انہیں اپنی بعض تصاویر اور ویڈیوز پر قانونی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر پورن نہیں شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر پورن نہیں شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024