• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنے پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

شائع July 26, 2021
اداکارہ سوشل میڈیا پر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ سوشل میڈیا پر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور حال ہی میں جب انہوں نے شیئرنگ ایپ پر شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ندا یاسر نے عید الاضحٰی کے موقع پر شوہر اداکار یاسر نواز اور اپنے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں مگر لوگوں نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں عمر رسیدہ قرار دیا بلکہ ان کے شوہر اور بچوں کے حوالے سے بھی تنقید کی۔

کئی لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے عید کے تینوں دنوں پر مختلف رنگ کے لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ قرار دیا۔

کئی لوگوں نے انہیں ’بڑھاپے‘ کا طعنہ دیتے ہوئے ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی جب کہ بعض لوگوں نے ان کے لیے لکھا کہ جب کسی پر بڑھاپا آتا ہے تو وہ اسی طرح کے رنگوں کے لباس کو ترجیح دیتا ہے۔

زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ کو عمر رسیدہ قرار دیا—اسکرین شاٹ
زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ کو عمر رسیدہ قرار دیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے تینوں بچوں کے بجائے صرف ایک بچے کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر بھی لوگوں نے ان پر تقنید کی اور ان سے پوچھا کہ ان کے باقی بچے کہاں ہیں؟

بعض لوگوں نے اداکارہ کے شوہر کو ان کا والد اور بڑا بیٹا بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں نے اداکارہ کے شوہر کو ان کا والد اور بڑا بیٹا بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی کچھ افراد نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کے شوہر کے حوالے سے بھی جان بوجھ کر نامناسب باتیں لکھیں اور بعض افراد نے سوال کیا کہ اداکارہ کے ہمراہ کون شخص ہے، جس پر بعض لوگوں نے ان کے شوہر کو ان کا بڑا بیٹا تو بعض نے ان کا والد بھی قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے ندا یاسر اور ان کے شوہر پر الزام لگایا کہ دونوں بڑھاپے میں جوان ہونے کے لیے سرجریز کرواتے رہتے ہیں جب کہ بعض افراد نے اداکارہ کو پاکستان کا انیل کپور بھی قرار دیا۔

اداکارہ کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی—اسکرین شاٹ

تاہم جہاں لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور کئی شوبز شخصیات نے بھی ندا یاسر کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024