• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف کیلئے ’حکومت تشکیل‘ دینے کی راہ ہموار

شائع July 26, 2021
جیتنے والوں میں پی ٹی آئی کے مقامی چیف بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی
جیتنے والوں میں پی ٹی آئی کے مقامی چیف بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لیے تیار ہے، قانون ساز اسمبلی کی کُل 45 جنرل نشستوں میں سے 43 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی حریفوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 حلقوں میں کامیابی حاصل کی (ان میں 9 پاکستان سے ہے)، پیپلز پارٹی نے 10 حلقوں میں برتری حاصل کی (ان میں ایک پاکستان سے ہے) جبکہ مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں میں فاتح قرار پائی (ان میں 2 پاکستان سے ہے)۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ووٹوں کی گنتی، سیاسی جماعتوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاک

امیدواروں اور الیکشن کمیشن کے ذرائع سے حاصل کردہ غیر سرکاری نتائج کی روشنی میں تحریک انصاف، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جیتنے والوں میں پی ٹی آئی کے مقامی چیف بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل ہیں جنہوں نے ایل اے 3، میرپور۔ III میں 1985 کے بعد سے ہوئے 9 عام انتخابات میں اپنی 7ویں کامیابی حاصل کی۔

ان عام انتخابات کے علاوہ اس حلقے میں دو ضمنی انتخابات بھی ہوئے اور ان میں بھی انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

میرپور میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کشمیریوں سے اپنی پارٹی پر اعتماد پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ آزاد سرزمین میں آرام سے اپنی حکومت تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود نے پی ٹی آئی کی کامیابی کو اے جے کے میں ’وزیر اعظم عمران خان کے وژن‘ اور ’مسلم لیگ (ن) کی سبکدوش حکومت کی بدترین کارکردگی‘ سے منسوب کیا۔

مظفر آباد ضلع میں پی پی پی کے علاقائی صدر چوہدری لطیف اکبر نے ایل اے 30 (مظفر آباد چہارم) سے کامیابی حاصل کی۔

مظفر آباد شہر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور آزاد امیدوار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد سخت انتخابی مقابلے کے بعد فاتح قرار پائے اور ان کے حامیوں نے جشن بھی منایا۔

وادی جہلم کے دو حلقوں سے انتخاب لڑنے والے راجا فاروق حیدر اپنے سیاسی حریف پی ٹی آئی کے دیوان علی چغتائی سے ہار گئے، تاہم ان کے پریس سیکریٹری راجا وسیم خان کے مطابق دو میں سے ایک حلقے میں وہ 800 سے کم ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پرھیں: آزاد کشمیر کے عام انتخابات

چوہدری طارق فاروق بھمبر شہر میں پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق سے سخت مقابلے میں ہار گئے۔

پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور پی ٹی آئی کے ملک ظفر اقبال نے بالترتیب باغ اور کوٹلی سے راجا محل نے کامیابی حاصل کی۔

ظفر اقبال نے سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے مضبوط امیدوار ملک نواز کو شکست دی جو 1985 کے بعد کبھی کوئی عام انتخابات نہیں ہارے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما، آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم سردار یعقوب خان راولاکوٹ کے نواح میں اپنے آبائی حلقے سے جیت گئے۔

اسی ضلع میں شاہدہ صغیر اور پی ٹی آئی کی عبدالقیوم نیازی نے بھی کامیابی حاصل کی۔

سدھنوتی ضلع میں پی ٹی آئی کے فہیم ربانی اور پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین نے کامیابی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق پی پی پی کے راجا فیصل راٹھور، سردار جاوید ایوب، سید بازل نقوی اور میاں عبدالوحید نے بالترتیب ضلع مظفر آباد اور وادی لوئر نیلم میں حویلی، کچلا اور لاچارات سے بھی کامیابی حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024