• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کے 2 فونز متعارف

شائع July 25, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے مارچ 2021 میں چین میں اپنا فلیگ شپ فون جی ٹی 5 جی متعارف کرایا تھا جس کے فیچرز متاثر کن تو تھے مگر قیمت اس سے بھی زیادہ حیران کن حد تک کم تھی۔

اب اس فلیگ شپ فون کی ماسٹر ایڈیشن سیریز کو بھی پیش کردیا گیا ہے جو زیادہ پریمیئم ڈیزائن سے لیس اور کافی حد تک مختلف فونز ہیں۔

جاپانی انڈسٹریل ڈیزائنر ناوٹو فوکاساوا نے ماسٹر ایڈیشن کے 2 فونز کو ڈیزائن کیا جن کو رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن اور جی ٹی ماسٹر ایکسپلوریشن ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے ڈیزائن سوٹ کیسز سے متاثر ہیں جن پر سافٹ ٹچ لیدر کا بھی استعمال ہوا۔

جی ٹی ماسٹر ایکسپلوریشن ایڈیشن میں 6.55 انچ کا سپر امولیڈ خم ایجز والا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 6.43 انچ کا فلیٹ سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

دونوں فونز کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے موجود ہیں جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہیں۔

البتہ بیک پر ایکسپلوریشن ایڈیشن کا کیمرا سیٹ اپ کچھ مختلف ہے۔

اس فون میں سونی کا 50 میگا پکسل آئی ایم ایکس 766 سنسر مین کیمرے کا کام کررہا ہے جس کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

ماسٹر ایڈیشن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

رئیل می ماسٹر ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 778 جی جبکہ ایکسپلوریشن ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح ایکسپلوریشن ایڈیشن میں 4500 ایم اے ایچ جبکہ ماسٹر ایڈیشن میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور دونوں میں 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

دونوں فونز کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2399 چینی یوآن (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2599 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں ایکسپلوریشن ایڈیشن کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2799 یوآن (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3099 یوآن (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024