• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل میپس آپ کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے تیار

شائع July 25, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جون 2019 میں گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں ٹرانزٹ کراؤڈ نیس ایسٹیمیٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا تاکہ لوگوں بسوں، ٹرینوں یا دیگر میں ہجوم سے بچ سکیں۔

اس فیچر کو ابتدائی طور پر دنیا بھر میں 200 شہروں کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اب گوگل نے اس کا دائرہ 100 ممالک کی 10 ہزار سے زیادہ ٹرانزٹ ایجنسیوں تک بڑھا دیا ہے۔

اس کا مقصد لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں نشستوں کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے یا ہجوم سے بچانا ہے تاکہ وہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران سماجی دوری کو یقینی بناسکیں۔

گوگل کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں رش کی پیشگوئی کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا جو گوگل لوکیشن ہسٹری استعمال کرتے ہیں تاہم ان صارفین کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے انسائیٹ ٹیب کو بھی متعارف کرادیا ہے جو آپ کے ٹائم لائن کا تجزیہ کرے گا، اگر لوکیشن ہسٹری آن ہو تو۔

انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔

اس کے علاوہ ذاتی اعدادوشمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔

انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔

اینڈرائیڈ میں ایک اور ٹیب ٹرپس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس پر صارفین وہ تمام مقامات دیکھ سکیں گے جہاں وہ ماضی میں جاچکے ہوں گی اور انہیں آگے دیگر افراد کو سفر کے لیے ریکومینڈ کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024