• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلوچستان: گوادر، کیچ میں کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن نافذ

شائع July 25, 2021
بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانوں کے علاوہ تمام بازار، ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے— فوٹو: اے ایف پی
بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانوں کے علاوہ تمام بازار، ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے— فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے دو اضلاع گوادر اور کیچ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ مکران اور خاص طور پر ساحلی شہر گوادر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے کووڈ-19 کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مذکورہ اضلاع میں بنیادی ضرورت کی اشیا کی چند دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہو اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہوں ان افراد کو دکانوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 76کروڑ روپے سے زائد مختص

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام مچھلی بازار بند رہیں گے اور جن مچھیروں نے ویکسین لگوائی ہو انہیں سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت ہوگی۔

مذکورہ اضلاع میں بھارتی طرز کے ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے باعث سیاحوں اور تبلغی جماعت کے اراکین کے داخلے پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مذکورہ اضلاع میں تمام پارکس اور کھیلوں کے میدان بند رہیں گے جبکہ ساحلی شہر اور مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پسنی کی انتظامیہ نے بھی ساحلی قصبے میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ریٹائرڈ) عبدالکبیر خان زرکون کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس سے متعلق تمام تر حالات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں 2 ہفتوں کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کم و بیش 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 41 ہوگئی ہے۔

صوبے بھر میں مزید ایک مریض کے انتقال کے بعد عالمی وبا سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 322 سے تجاوز کرچکی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے مکران ڈویژن میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر نوٹس لیتے ہوئے، صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کر دی کہ حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت فوری طور پر اضافی کورونا ٹیسٹ کٹس اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024