• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’میرا میاں کہاں ہے؟’ سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

شائع July 25, 2021
پی سی بی نے سرفراز احمد کی اہلیہ کے سوال کا جواب بھی دیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
پی سی بی نے سرفراز احمد کی اہلیہ کے سوال کا جواب بھی دیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی 20 سیریز کے لیے بیرون ملک میں موجود ہے اور اس دوران پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سوال کیا ہے کہ ان کے شوہر کہاں ہیں؟ جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹریننگ میں مصروف ہے مگر اس سے پہلے کھلاڑیوں نے ساحلِ سمندر کا دورہ بھی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساحل سمندر پر موجود کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے باربارڈوس میں بیچ ریزورٹ میں وقت گزارا’۔

ان تصاویر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تفریح کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

تاہم پی سی بی کی جانب سے جو پہلی تصاویر ٹوئٹ کی گئیں ان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی تصویر نہیں تھی۔

جس پر ان کی اہلیہ نے ایک دلچسپ سوال پوچھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس کا جواب بھی دیا گیا۔

کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے پی سی بی سے پوچھا کہ میرے میاں کہاں ہیں؟ جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز کی تصویر شیئر کی۔

سرفراز احمد کی اہلیہ کے مذکورہ سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خرم سید نے لکھا کہ ’وہ یہاں ہیں آپ پریشان نہ ہوں’۔

کامی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کا شوہر ہمارے دل میں ہے بھابھی جی’۔

خضر احمد نے لکھا کہ ’ارے بھابھی پریشان نہ ہوں، ہمارا بھائی ایسا ویسا آدمی نہیں ہے‘۔

ہانیہ ناز نے لکھا کہ ’بھابھی کو فکر ہوگئی سیفی بھائی ٹیم کے ساتھ نہیں تو آخر کس کے ساتھ ہیں؟’

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024