• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آغا علی اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

شائع July 25, 2021
آغا علی کی یہ  ویب فلم پاکستان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی —فائل فوٹو :انسٹاگرام
آغا علی کی یہ ویب فلم پاکستان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی —فائل فوٹو :انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان آغا علی اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

آغا علی نے اپنے کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے’۔

مزید پڑھیں: آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ شو کی میزبانی کریں گے

آغا علی نے لکھا کہ ’یہ نہ صرف میرا ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے بلکہ بطور پروڈیوسر بھی یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں یہاں اپنی آنے والی ویب-فلم رات کا پہلا آفیشل پوسٹر پیش کررہا ہوں’۔

آغا علی کی یہ ویب فلم پاکستان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

ویب فلم کے پوسٹر میں ایک چاقو دکھایا گیا جس کے نیچے فلم کا عنوان 'رات دو لوگ اِک ملاقات' لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی سے کیا وعدہ کیا تھا؟

آغا علی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار کے ساتھ ان کی اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب اردو فلکس کی جانب سے بھی ویب فلم رات کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔

تاہم یہ ویب فلم کب تک ریلیز ہوگی اس حوالے سے اردو فلکس یا آغا علی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024