• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

آئی فون 13 میں بڑی بیٹریز کے ساتھ چارجنگ سپورٹ میں اضافے کا امکان

شائع July 24, 2021
آئی فون 12 پرو اور 12 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 پرو اور 12 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 13(یا کمپنی جو بھی اس کا نام رکھے گی) کی آمد میں ابھی کئی ہفتے باقی ہیں یعنی ستمبر کے وسط میں اس سیریز کی ڈیوائسز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم نئے آئی فونز کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 سیریز میں پہلی بار ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 میں صرف 20 واٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ آئی فون 13 سیریز میں 25 واٹ سپورٹ ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجر فون کے ساتھ دیئے ہی نہیں جائیں گے بالکل آئی فون 12 کی طرح، جن کے ڈبوں میں چارجر نہیں۔

تو ایپل کی جانب سے 25 واٹ چارجر الگ سے فروخت کیے جائیں گے جس کی قیمت 19 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

ویسے تو 20 واٹ سے بڑھا کر 25 واٹ چارجنگ سپورٹ کچھ زیادہ نمایاں نہیں مگر پھر بھی خوش آئند ضرور ہے، کیونکہ توقع کی جاری ہے آئی فون 13 سیریز میں زیادہ بڑی بیٹریز دی جائیں گی۔

2020 کے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال کی ڈیوائسز یعنی آئی فون منی میں 2406 ایم اے ایچ، آئی فون 13 اور 13 پرو میں 3095 جبکہ آئی فون 13 پرو میکس میں 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

خیال رہے کہ آئی فون 12 منی میں 2227 ایم اے ایچ، آئی فون 12 اور 12 پرو میں 2815 ایم اے ایچ جبکہ 12 پرو میکس میں 3687 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

یعنی آئی فون 13 پرو میکس کی بیٹری سابقہ ماڈل سے 18 فیصد زیادہ بڑی ہوگی جبکہ آئی فون 13 اور 13 پرو کی لگ بھگ 10 فیصد اور آئی فون 13 منی کی 8 فیصد بڑی بیٹری ہوگی۔

دیگر لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے ایک 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس۔

لیک میں مزید بتایا گی کہ آئی فون 13 میں ایک ٹی بی کا ورژن نہیں ہوگا جس کے بارے میں کچھ عرصے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں، یعنی 512 جی بی اسٹوریج والا آئی فون اس بار بھی سب سے زیادہ اسٹوریج والا فون ہوگا۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ نئے آئی فونز کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل جتنی ہی ہوگی یعنی آئی فون 13 منی کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

نئے آئی فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے مین کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس بار 2 آئی فونز میں ایل ٹی پی او اسکرینز دی جائیں گی، اس طرح یہ ماڈلز ایک سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ پر مطابقت حاصل کرسکیں گے۔

یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز سے زیادہ ہوگا۔

ایپل کو توقع ہے کہ آخری سہ ماہی میں آئی فون 13 سیریز کے 9 سے 10 کروڑ فونز فروخت ہوسکیں گے جو کہ آئی فونز 12 سیریز سے زیادہ ہوں گے، جس کے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران 8 کروڑ سے زیادہ ماڈلز فروخت ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024