• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

شائع July 24, 2021
کورونا ایس او پیز کی پاسداری کرنے والوں کو ہوائی سفر کی چھوٹ دی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا ایس او پیز کی پاسداری کرنے والوں کو ہوائی سفر کی چھوٹ دی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ایک بیان میں ایئر لائن حکام نے کہا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14 روز کے دوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکولز پر عمل رکنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری، یواے ای گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو امارات کے سفر کے لیے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس نے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا سے 15 جولائی تک پروازیں معطل کردیں

ایئر لائن نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن مسافروں کی پروازیں کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں یا مذکورہ روٹس پر سفری معطلی سے متاثر ہیں، وہ اپنے امارات کے ٹکٹ ساتھ رکھیں اور سفر کی بحالی اور نئے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ایئر لائن اور بکنگ آفس سے رابطے میں رہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے رابطہ سینٹر توقعات سے زیادہ کالز وصول کر رہے ہیں، اگر اگلے 48 گھنٹوں میں سفر کے متعلق آپ کی کال نہ ملے تو برائے مہربانی دوبارہ کال کریں۔

رواں ماہ کے اوائل میں امارات نے پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا سےہوائی سفر پر 15 جولائی تک پابندی عائد کردی تھی، یہ توسیع پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کے لیے پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹس میں کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کارگو پروازوں، کاروباری اور چارٹرڈ پروازوں کو اس معطلی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

امارات ان ائیر لائنز میں شامل ہے جس کو پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عین وقت پر فلائٹس کی منسوخی کے سبب مسافروں کو ہونے والی پریشانی کے پیش نظر وارننگ جاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024