• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میرے شوہر فحش نہیں ’قابل اعتراض‘ فلمیں بناتے ہیں، شلپا شیٹی

شائع July 24, 2021
اداکارہ نے شوہر پر لگے الزامات مسترد کردیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شوہر پر لگے الزامات مسترد کردیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر فحش فلمیں بنانے کے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں۔

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا اور بعد ازاں 22 جولائی کو انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے راج کندرا کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک برآمد کرلی۔

بعد ازاں راج کندرا کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی نے 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیون ساتھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں۔

پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی ’ہاٹ شاٹ‘ نامی ایپلی کیشن پر جو مواد دستیاب ہے، اسے فحش (پورن) نہیں کہا جا سکتا۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شلپا شیٹی نے پولیس کو فحش مواد اور قابل اعتراض مواد میں فرق بھی بتایا اور کہا کہ ان کے شوہر شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں، جنہیں پورن نہیں کہا جا سکتا۔

اسی حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ شلپا شیٹی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ ان کے شوہر قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ شلپا شیٹی کا مذکورہ کیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، تاہم پولیس نے انہیں بھی شامل تفتیش کیا ہے اور اسی وجہ سے ہی انہیں 23 جولائی کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا گیا تھا۔

اداکارہ کو پولیس نے اس وقت شامل تفتیش کیا، جب پولیس کو معلوم ہوا کہ اداکارہ نے حال ہی میں شوہر کی کمپنی ’ویان انڈسٹریز‘ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے اس وقت عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ ان کے شوہر کی کمپنی نے فحش یا قابل اعتراض فلمیں بنانے پر کام شروع کیا تھا۔

جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں شلپا شیٹی نے تو پورن فلمیں بنانے سے کوئی فائدہ حاصل تو نہیں کیا؟

پولیس شلپا شیٹی کے بینک اکاؤنٹس کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں انہوں نے فحش فلموں سے ہونے والی کمائی میں سے مالی فائدہ تو نہیں اٹھایا؟

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو متعدد ماڈلز اور خواتین کی جانب سے کیے گئے دعووں کے بعد گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

اداکارہ کے شوہر کے خلاف رواں برس فروری کے آغاز میں تعزیرات ہند کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی تذلیل کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر پورن نہیں شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر پورن نہیں شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام

راج کندرا کے خلاف ملواڑی پولیس تھانے میں فحش فلمیں بنانے اور خواتین کی تذلیل کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد کرائم برانچ پولیس نے ان کے خلاف تفتیش شروع کی تھی۔

راج کندرا کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ رواں برس فروری میں ساگریکا شونا سمن نامی ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے شلپا شیٹی کے شوہر کی کمپنی نے فلموں میں کام دلوانے کے بہانے برہنہ اوڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر کی کمپنی نے عریاں اوڈیشن کا مطالبہ کیا، ماڈل کا دعویٰ

ماڈل نے بتایا تھا کہ انہیں 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران امیش کامت نامی شخص نے فون کرکے فلموں میں کام کی پیش کش کی اور مطالبہ کیا کہ وہ فون پر برہنہ اوڈیشن دیں۔

ماڈل کے مطابق امیش کامت نے انہیں بتایا کہ وہ راج کندرا کی کمپنی کے ملازم ہیں۔

شلپا شیٹی نے راج کندرا سے نومبر 2009 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔

شوہر کی طرح ماضی میں شلپا شیٹی پر بھی عریانیت پھیلانے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور انہیں اپنی بعض تصاویر اور ویڈیوز پر قانونی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024