• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ریلیز

شائع July 24, 2021
گانے میں آئمہ بہگ اور فرحان سعید کے انداز کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ
گانے میں آئمہ بہگ اور فرحان سعید کے انداز کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ

گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا پنجابی رومانوی گانا ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ عید الاضحٰی کے تیسرے دن ریلیز کردیا گیا۔

موسیقار بلال سعید کے گانے کی شاعری بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے جب کہ گانے کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں۔

’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ کے بول پر پاکستان میں پہلے بھی متعدد پنجابی گانے اور صوفی کلام ریلیز کیے جا چکے ہیں، تاہم ہر گانے اور کلام کی شاعری منفرد رہی ہے۔

بلال سعید کی ’نہ چھیڑ ملنگاں ںوں‘ شاعری بھی دوسرے گانوں سے مختلف ہے اور ان کے گانے میں جہاں فرحان سعید آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں دونوں نے اسکرین پر رومانس کرکے شائقین کو محظوظ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور فرحان سعید پر ٹیلر سوئفٹ کو کاپی کرنے کا الزام

جہاں گانے کی شاعری کو پسند کیا جا رہا ہے، وہیں گلوکاروں کی آواز سمیت ان کے رومانس کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ جیسی دیسی شاعری میں گلوکاروں کو ماڈرن لباس میں دکھایا گیا ہے اور گانے کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی شائقین نے الزام عائد کیا تھا کہ گانے کو امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 2014 کے گانے ’وائلڈسٹ ڈریم‘ کے انداز کو کاپی کیا گیا ہے۔

بعد ازاں گانے کے ہدایت کار عدنان قاضی نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا تھا کہ گانے میں ٹیلر سوئفٹ کے انداز کو کاپی کیا گیا ہے او انہوں نے مذکورہ گانے کے ذریعے امریکی گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مذکورہ گانے میں پہلی بار فرحان سعید اور آئمہ بیگ نے صرف آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیے بلکہ دونوں رومانس بھی کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024