• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

شائع July 23, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہی وزیر اعظم ہے جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے زرا آئنہ دیکھیں، بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقوں باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیر سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی اور وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزیدپڑھیں: ووٹ کی طاقت سے کشمیر میں حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا مؤقف دہرایا کہ کشمیری جنگ کا حکم کریں تو ہم ساتھ ہوں گے اور اگر وہ چاہیں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے کیونکہ کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہے اور انتخابات شفاف ہوئے تو یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی ہو گی اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو پوری دنیا پاکستان کی بات سنتی تھی آج کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں اس لیے کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ انہیں عوامی وزیراعظم یا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کشمیر کے بعد ملک کا جوہری پروگرام ختم کرنے کے درپے ہیں، بلاول کا الزام

علاوہ ازیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج تک مسل لیگ (ن) کی حکومت ہے، انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا، لیگی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ’وفاقی وزیر جو گندا وزیر ہے‘ کو کشمیر بھیجا گیا تھا جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو ’غدار‘ کہا تھا لیکن 25 جولائی کو کشمیری تیر پر مہر لگا کر ان لوگوں سے انتقام لیں گے، ان لوگوں کو اپنے چہرے آئینے میں دیکھنا چاہیں جس میں وہ ایک ایسے شخص کو دیکھیں گے جو کشمیر پر سودا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو غدار کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان میں ایٹمی صلاحیت پیدا کی، جس نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا، جو 90 ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے واپس لایا، جس نے بھارت سے 5 ہزار مربع میل زمین دوبارہ حاصل کیا، جس نے پاکستان کو ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنایا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے اور یہ ’بدتمیز اور گندا‘ وزیر انہیں غدار کہتا ہے۔

مزیدپڑھیں: مودی کو جواب دینا ہے تو پاکستان میں جمہوریت قائم کرنی ہوگی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا بلکہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کیا، پنشن 100 فیصد تک اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے اور ہماری آخری حکومت میں کشمیریوں کو 11 ہزار سے زیادہ ملازمتیں مہیا کی گئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کٹھ پتلی اور نااہل یو ٹرن لیتے ہیں، انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانات کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایک بھی ملازمت یا مکان فراہم نہیں کیا بلکہ غریب عوام اور لاکھوں بے روزگار افراد سے پناہ چھین لی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024