• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع July 23, 2021
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس کا اعلان کیا — فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس کا اعلان کیا — فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام

2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان 23 جولائی کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔

یاسر حسین نے بیٹے کے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ پر لکھا 'الحمد اللہ، اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں'۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے انہیں اور اقرا عزیز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ مئی 2021 میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جولائی 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس سے قبل رواں برس فروری میں احسن خان کے شو میں جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ ’اس خوشخبری کا علم صرف خدا کو ہے کہ وہ کب ہمیں اس لائق بناتے ہیں‘۔

اسی سوال پر یاسر حسین نے بھی کہا تھا کہ جب اللہ کی مرضٰ ہوگی تو وہ مداحوں کو بھی خوشخبری سنائیں گے۔

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی۔

یاسر حسین نے شو کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کیا تھا، بعد ازاں دونوں نے شو کے دوران کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024