• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس عید پر میٹھے میں ذائقہ دار گلاب جامن کسٹرڈ بنائیں

شائع July 22, 2021
عیدالاضحیٰ پر جہاں روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں تو وہیں میٹھے کی اپنی الگ اہمیت  برقرار رہتی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
عیدالاضحیٰ پر جہاں روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں تو وہیں میٹھے کی اپنی الگ اہمیت برقرار رہتی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سرانجام دیا جاتا ہے وہیں لذیذ پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

اس عید پر جہاں کلیجی، کباب ، روایتی بریانی اور پلاؤ جیسے پکوان تیار کیے جاتے ہیں تو وہیں میٹھے کی اپنی الگ اہمیت برقرار رہتی ہے۔

یوں تو عید پر سویاں، کھیر اور شیر خرما ہی تیار کیے جاتے ہیں مگر یہاں گلاب جامن کسٹرڈ کی منفرد ترکیب بیان کی جارہی ہے جو اس عید پر لازمی پسند آئے گی۔

اجزا

کھویا-ایک کپ

سوجی- 2کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر -آدھا چائے کا چمچ

نیم گرم دودھ - ایک سے 2 کھانے کے چمچ

الائچی پاؤڈر-ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چینی- 2 کپ

پانی- 2 کپ

سبز الائچی- 3 سے 4 عدد

لیموں کا رس- ایک کھانے کا چمچ

دودھ- ایک لیٹر

کسٹرڈ - دودھ میں مکس کرکے 3 کھانے کے چمچ

چینی-ایک کپ

پستہ -حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک باؤل میں کھویا، میدہ، سوجی، بیکنگ پاؤڈر، دودھ اور الائچی پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے نرم ڈو گوندھ لیں۔

اب اس ڈو کےچھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔

پھر ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اس کے بعد ایک پین میں چینی، پانی، سبز الائچی اور لیموں کا رس ڈال کر 6 سے 8 منٹ تک پکائیں۔

اب تیار کیے ہوئے گلاب جامن کو اس سیرپ میں ڈِپ کریں۔

ایک پین میں دودھ ڈال کر ابلنے دیں، اب اس میں چینی اور کسٹرڈ مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کرتے جائیں۔

مزیدار گلاب جامن کسٹرڈ تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024