• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عید پر مزیدار دیگی مٹن پلاؤ بنائیں

شائع July 22, 2021
مٹن کا پلاؤ عید الاضحیٰ کے موقع پر لگ بھگ ہر گھر میں تیار کیا جاتا ہے —فائل فوٹو:فیس بک
مٹن کا پلاؤ عید الاضحیٰ کے موقع پر لگ بھگ ہر گھر میں تیار کیا جاتا ہے —فائل فوٹو:فیس بک

بکرے کے گوشت (مٹن) کا پلاﺅ برصغیر پاک و ہند کے پکوانوں کی تاریخ میں ایک مقبول پکوان رہا ہے اور اب بھی اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

یوں تو مٹن اور بیف کے گوشت کو وقت کے ساتھ اس پکوان میں چکن سے بدل دیا گیا ہے مگر اب بھی مٹن پلاﺅ کی مقبولیت برقرار ہے۔

مٹن کا پلاؤ عید الاضحیٰ کے موقع پر لگ بھگ ہر گھر میں تیار کیا جاتا ہے اور خصوصی مواقعوں پر بھی اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اجزا (3 سے 4 افراد کے لیے)

مٹن (بکرے کا گوشت)-ایک کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ

دہی-ایک کپ

لیموں کا رس-ڈیڑھ کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر -ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر -ڈیڑھ کھانے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر-ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ

سونف پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

میرینیٹ کیا ہوا مٹن- 1کلو

کھانے کا تیل- 3کھانے کے چمچ

پانی -ایک لیٹر

دار چینی اسٹک- 1انچ

بڑی الائچی 3 سے 4 عدد

لونگ- 10 سے 12 عدد

جاوتری- آدھا انچ

بادیان- 2 سے 3 عدد

جائفل -آدھا انچ

زیرہ- ایک چائے کا چمچ

ثابت کالی مرچیں- 10 سے 12عدد

پیاز- ایک کپ

سبز مرچیں- 2 سے 3 عدد

ادرک لہسن پیسٹ - ایک کھانے کا چمچ

دہی- آدھا کپ

نمک حسبِ ذائقہ

چاول -2 کپ

پانی حسبِ ضرورت

ٹماٹر سلائس- 4 سے 5عدد

سبز دھنیا-حسبِ ضرورت

پودینے کے پتے -ایک کھانے کا چمچ

لیموں کے سلائس 3-4عدد

کیوڑہ ایسنز آدھا چائے کا چمچ

مٹن یخنی- 4کپ

بھگوئے ہوئے چاول- 2کپ

ترکیب

مٹن کو میرینیٹ کرنے کے لیے ایک باؤل میں مٹن، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، لیموں کا رس، دھنیا پاؤڈر اور سونف پاؤڈر ڈال کر 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد مٹن یخنی بنانے کے لیے ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں مٹن ڈال کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھک کر 35 سے 40 منٹ تک گوشت کو پکائیں۔

پھر اس میں سے مٹن نکال لیں اور یخنی بعد میں استعمال کے لیے رکھ دیں۔

مٹن پلاؤ بنانے کے لیے ایک باؤ ل میں چاول اور پانی ڈال کر25 سے 30 منٹ بھگو کر رکھ دیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیا ز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، دار چینی، الائچی، لونگ، جاوتری، بادیان، جائفل، ذیرہ پاؤڈر اور ثابت کالی مرچیں ڈال کر ایک سے 2 منٹ پکائیں۔

پھر اس میں ابلا ہوا گوشت، لال مرچ پاؤڈر، دہی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر 3 سے 4منٹ پکائیں اور اس میں مٹن یخنی ڈال کر ابلنے دیں۔

اب اس میں بھگوئے ہوئے چاول اسی فیصد پانی خشک ہونے تک پکائیں اور 10 منٹ تک دَم پر رکھیں۔

عید کی دعوت کے لیے مزیدار دیگی مٹن پلاؤ تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024