• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع July 22, 2021
ثانیہ شمشاد نے 2011 میں ڈراما سیریل ’تیرے پہلومیں ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا--فائل فوٹو: انسٹاگرام
ثانیہ شمشاد نے 2011 میں ڈراما سیریل ’تیرے پہلومیں ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا--فائل فوٹو: انسٹاگرام

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ثانیہ شمشاد نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپنے بیٹے کی پیدائش سے آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے نومولود بچے کا ہاتھ تھامی ہوئی ہیں۔

ثانیہ شمشاد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سب کو عیدالاضحیٰ مبارک۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت تحفے، ایک بیٹے سے نوازا ہے

ثانیہ شمشاد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ثانیہ شمشاد نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثانیہ شمشاد جولائی 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

ثانیہ شمشاد نے 2011 میں ڈراما سیریل ’تیرے پہلومیں ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

وہ اداکاری کے علاوہ مختلف شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

ثانیہ شمشاد نے ڈراموں میں سپورٹنگ کے علاوہ مرکزی کردار ادا کیے اور ڈراما سیریل ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

ان کے مقبول ڈراموں میں 'پیا نام کا دیا'، 'اسیر زادی'، 'کیسی عورت ہوں میں'، 'نور بی بی'، 'دوسرا چہرہ'، 'اگر تم نہ ہوتی'، 'ایک بوند زندگی' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024