• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سعودی جیلوں میں قید 62 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شائع July 22, 2021
ان پاکستانیوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی مداخلت سے ممکن ہوئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
ان پاکستانیوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی مداخلت سے ممکن ہوئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: سعودی عرب کی جیلوں میں موجود مزید 62 پاکستانی رہائی کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان پاکستانیوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی مداخلت اور ان کی واپسی کے لیے فنڈز کا انتظام کرنے سے عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

اس ضمن میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 'میرےاحکامات پر سرمائے کا انتظام کیا گیا اور ایک خصوصی پرواز 62 پاکستانی قیدیوں کو لے کر سعودی عرب سے وطن واپس پہنچی تا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'بیرونِ ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد اور وطن واپسی کے لیے ان کی معاونت اپنے لوگوں سے میری حکومت کا وعدہ ہے'۔

سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے مئی میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں 579 پاکستانی قیدی رہا

قبل ازیں فروری 2019 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کے توجہ دلانے پر 2 ہزار 107 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔

بعدازاں اکتوبر میں اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی حقوق کو بتایا تھا سعودی عرب میں شاہی فرمان میں شاہی معافی کے تحت 579 پاکستانیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔


یہ خبر 21 جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Vision artist Jul 22, 2021 04:04pm
SIRF 62

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024