• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹی20 میں عمدہ کارکردگی، رضوان نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی

شائع July 21, 2021
رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: رائٹرز
رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: رائٹرز

پاکستان کو ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

منگل کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست، سیریز 1۔2 سے انگلینڈ کے نام

محمد رضوان نے تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 176 رنز اسکور کیے جس کی بدولت وہ کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مین آف دی سیریز کا اعزاز جیتنے والے لیام لیونگسٹن نے شاندار سمیت بہترین کارکردگی کی بدولت بڑی چھلانگ لگائی اور 144 درجے ترقی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں شاداب خان اور محمد حسنین چار، چار وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب 36ویں اور 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے بعد کیریبیئن بلے باز ایون لوئس دسویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ باؤلرز میں شیلڈن کوٹریل چھ درجہ بہتری کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ کی شاندار کارکردگی، آخری میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست

بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں ڈیوڈ ملان پہلے، بابر اعظم دوسرے اور ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلرز میں تبریز شمسی پہلے، راشد خان دوسرے اور ونندو ہسارنگا بدستور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024