• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فاطمہ ثنا شیخ کو مداحوں نے عامر خان کی تیسری بیوی قرار دیدیا

شائع July 21, 2021
عامر خان دنگل فلم میں فاطمہ ثنا کے والد بنے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر خان دنگل فلم میں فاطمہ ثنا کے والد بنے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کشمیری والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی چند بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نےانہیں عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی کر رہی ہیں؟

اسی طرح بعض لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے میک اپ کیے جانے کو عامر خان کے لیے تیار ہونے سے تشبیح بھی دی۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات بھی کر ڈالے۔

مداحوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں اور بعض لوگوں نے تو انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے معاملے پر کترینہ اور فاطمہ میں سرد جنگ؟

کچھ لوگوں نے یہ تک کمنٹس کیے کہ اداکارہ بولڈ انداز اس لیے کر رہی ہیں تاکہ وہ عامر خان پھنسا سکیں۔

اداکارہ سے لوگوں نے سوال کیا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ سے لوگوں نے سوال کیا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں—اسکرین شاٹ

اسی طرح فاطمہ ثنا شیخ کی ایک اور تصویر پر جب عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹ کیا تو لوگوں نے وہاں بھی کمنٹس کیے کہ اداکارہ جلد عامر خان کی اہلیہ بننے والی ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جب فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو ان پر عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت‘ قرار دیا۔

بعض لوگوں نے اداکارہ کو عامر خان کی تیسری بیوی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں نے اداکارہ کو عامر خان کی تیسری بیوی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

عامر خان کی بیٹی کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر پر کمنٹس کیے جانے پر بعض لوگوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کو کہا کہ اداکارہ جلد ہی ان کی ماں بننے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات کی وضاحت کردی

لوگوں کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کو عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دینے کا سلسلہ ان خبروں کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ کی کرن راؤ سے طلاق کا سبب فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے درمیان 3 جولائی کو شادی کے تقریبا 16 سال بعد طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کی طلاق کا ممکنہ سبب فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے مطابق دراصل فاطمہ ثنا شیخ نے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات ہیں، جس وجہ سے ہی کرن راؤ نے شوہر سے طلاق لی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان کی طلاق کا سبب فاطمہ ثنا شیخ ہیں؟

تاہم ایسی خبروں پر تاحال عامر خان اور کرن راؤ سمیت فاطمہ ثنا شیخ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے بھی اداکارہ کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ
عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے بھی اداکارہ کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ

عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں ابتدائی طور پر 2016 میں اس وقت آئی تھیں جب دونوں نے ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم میں اداکارہ نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں بھی دکھائی دیے اور دونوں کو قریب سے دیکھے جانے کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبریں مزید پھیلیں، تاہم اس معاملے پر ماضی میں فاطمہ ثنا شیخ واضح کر چکی ہیں کہ ان کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔

عامر خان کی بیٹی اور فاطمہ ثنا شیخ کی عمر میں 10 سال سے بھی کم عرصے کا فرق ہے—فائل فوٹو: فیس بک
عامر خان کی بیٹی اور فاطمہ ثنا شیخ کی عمر میں 10 سال سے بھی کم عرصے کا فرق ہے—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024