• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاطف اسلم اور سجل علی کا شائقین کو عید کا تحفہ، ’ رفتہ رفتہ‘ ریلیز

شائع July 21, 2021
گانے میں دونوں کے رومانوی انداز کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
گانے میں دونوں کے رومانوی انداز کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

گلوکار عاطف اسلم نے عید الاضحیٰ کے پہلے دن اداکارہ سجل علی کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’رفتہ رفتہ‘ ریلیز کردیا۔

گلوکار نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ گانے کو عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور شائقین ان کے ساتھ سجل علی کو پہلی بار دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

راج رنجھود کی ترتیب دی گئی موسیقی اور لکھی گئی شاعری پر مبنے گانے کو ترش میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا گیا جب کہ گانے کی ہدایات حسن بلوچ نے دی ہیں۔

’رفتہ رفتہ’ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور مداحوں نے گلوکار کو پہلی بار سجل علی کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھنے کے بعد ان کی تعریفیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی، عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو کا حصہ بننے جارہی ہیں؟

گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم اور سجل علی کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

سجل علی سے قبل عاطف اسلم نے رواں برس فروری میں سائرہ یوسف کے ساتھ بھی رومانوی گانا ’رات‘ ریلیز کیا تھا اور اس میں بھی ان کے انداز کو سراہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم اور سجل علی کی ایک ساتھ کام کرنے کی تصدیق

اسی طرح گزشتہ ماہ جون کے اختتام پر عاطف اسلم کا ’دل جلانے کی بات‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں وہ راقیل والڈیز کے ساتھ دکھائی دیے تھے۔

’دل جلانے کی بات‘ دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے ماضی کے مقبول گانے ’آشیانے کی بات‘ کا نیا ورژن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور عاطف اسلم کے گانے ’رفتہ رفتہ‘ کا ٹیزر ریلیز

علاوہ ازیں عاطف اسلم نے رواں برس اپریل میں ماہ رمضان المبارک میں کلام 'مصطفیٰ جان رحمت' بھی ریلیز کیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2020 میں انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران اسما الحسنیٰ جاری کی تھی، ان کی اسما الحسنیٰ کی ویڈیو کوک اسٹوڈیو 2020 کا حصہ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024