• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارتکار کی بیٹی قتل

شائع July 21, 2021
پولیس نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر لڑکی کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
پولیس نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر لڑکی کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ قتل کی واردات سیکٹر ایف سیون/فور میں ایک گھر میں ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کی شناخت نور مقادم کے نام سے ہوئی جو شوکت مقادم کی بیٹی تھیں اور ان کی عمر 27 برس تھی۔

پولیس نے کہا کہ لڑکی پر فائرنگ کے بعد تیز دھار آلے سے بھی وار کیا گیا، جبکہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر لڑکی کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل ملک کے معروف تاجر کے بیٹا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Pythin revicw Jul 22, 2021 06:39am
She may wearing vulgar dress, so Pakistatni momin cant control and do all this.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024