• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

شائع July 21, 2021
شوبز شخصیات نے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
شوبز شخصیات نے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

ملک کی معروف شوبز شخصیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وبا کا پھیلاؤ سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

کورونا کی چوتھی لہر کے باعث شوبز شخصیات نے عوام کو اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں جب کہ سنت ابراہیمی کے وقت صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

عید الاضحٰی کے موقع پر شوبز شخصیات نے جہاں عوام کو مبارک باد پیش کی، وہیں اداکاراؤں اور اداکاروں نے عید کی مناسبت سے نئی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ عید کی مناسبت سے نئی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا۔

اداکار احمد علی بٹ نے عید قرباں کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے جہاں اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی، وہیں انہوں نے مداحوں کو فلمی انداز میں عید مبارک دیتے ہوئے ساتھ ہی فرمائش کی کہ انہیں گوشت بھی بھجوایا جائے۔

اداکار نے بیوی اور بیٹے کے ہمراہ بھی عید کے موقع پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ ارمینا خان نے بھی شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک دی، اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا۔

اداکارہ ماورہ حسین نے سیاہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک پیش کی۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بھی شوہر یاسر نواز اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی مداحوں کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے عید کےموقع پر ملنے والے تحفے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ یشما گل نے بھی عید قرباں کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید سے قبل ہی مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024