• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شائع July 21, 2021 اپ ڈیٹ July 22, 2021
کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے — فوٹو: صدر پاکستان ٹوئٹر
کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے — فوٹو: صدر پاکستان ٹوئٹر

حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں بارشوں کے سبب لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اکثر مقامات پر عید گاہوں میں پانی بھر جانے کے سبب مساجد کے اندر ہی عید کی نماز ادا کی گئی۔

ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تلف کرنے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کا خدشہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مسلمان ممالک کے سفرا نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔

وزیر اعظم عمران خان عید کی تعطیلات اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں گزار رہے ہیں اور وہیں انہوں نے عید کی نماز ادا کی۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مختلف مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔

لاہور میں بادشاہی مسجد کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ جامع مسجد میں بھی نمازِ عید کا اہتمام کیا گیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، کوئٹہ میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ طوغی روڈ پر ہوا۔

نمازِ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024