• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی گلوکارہ ہیلسی کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع July 20, 2021
گلوکارہ کے بیٹے کی پیدائش 14جولائی کو ہوئی
فوٹو: انسٹاگرام —
گلوکارہ کے بیٹے کی پیدائش 14جولائی کو ہوئی فوٹو: انسٹاگرام —

گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ ہیلسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

26 سالہ گلوکارہ ہیلسی اور ان کے بوائے فرینڈ، لکھاری و پروڈیوسر ایلو ایڈین نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں امریکی گلوکارہ ہیلسی نے اپنے نوزائیدہ بچے اور بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں گلوکارہ ہیلسی اور ان کے بوائے فرینڈ نومولود بچے کو تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں گلوکارہ ہیلسی نے بتایا کہ 14 جولائی کو ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بچے کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں۔

امریکی گلوکارہ ہیلسی نے بتایا کہ ان کے بچے کی پیدائش 14 جولائی کو ہوئی جس کا نام انہوں نے اینڈر رڈلی ایڈین رکھا ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو حاملہ ہونے کی خبر دی تھی اور بعدازاں وہ مختلف تصاویر بھی شیئر کرتی رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024