• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیہا دھوپیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع July 20, 2021
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں چند ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں چند ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق ’مس فیمینا انڈیا‘ اور بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

چالیس سالہ نیہا دھوپیا پہلے ہی ایک بیٹی کی ماں ہیں اور انہوں نے اپنے حمل کی بات تقریبا 6 ماہ تک راز میں رکھی۔

نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر نے 19 جولائی کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تصویر میں نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکارہ کی تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں 5 سے 6 ماہ کا حمل ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کتنے ماہ کے حمل سے ہیں لیکن انہوں نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں چند ماہ کے بعد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی نیہا دھوپیا نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ کتنے ماہ کے حمل سے ہیں لیکن بھارتی میڈیا کی بعض خبروں کے مطابق انہوں نے تقریباً 6 ماہ تک اپنے حمل کی بات کو راز میں رکھا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے 20 جولائی کو انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اور مداحوں سے کہا کہ وہ انہیں بیٹی یا بیٹے کے اچھے اچھے نام تجویز کریں۔

اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش نومبر 2018 میں ہوئی تھی جب کہ انہوں نے مئی 2018 میں خاموشی سے انگت بیدی سے شادی کرلی تھی۔

شادی کے بعد نیہا دھوپیا نے انٹرویوز میں اعتراف کیا تھا کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں، اس لیے انہیں خاموشی اور جلدی میں شادی کرنی پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کرلی

اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر بھی 6 ماہ تک راز میں رکھی تھی اور شادی کے چند ماہ بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج میں مسنلک ہونے سے قبل ہی امید سے ہوگئی تھیں۔

خیال رہے کہ نیہا دھوپیا نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے بولی وڈ فلموں میں کام کرنے سے قبل جاپانی زبان میں بننے والی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں شہرت 2003 کی مقبول بولی وڈ فلم ’انداز‘ سے ملی۔

نیہا دھوپیا تین درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور ان کی مرکزی اداکاری پر آخری فلم ’موہ، مایا، منی‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ’تمہاری سلو، ہندی میڈیم، قریب قریب سنگل، لسٹ اسٹوریز اور ہیلی کاپٹر ایلا‘ جیسی فلموں میں معاون کرداروں میں دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیہا دھوپیا اداکاری کے علاوہ میزبانی اور ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں پہلے حمل کے آٹھویں ماہ تک ریمپ پر واک کرتی دیکھا گیا تھا۔

پہلے حمل کے دوران نیہا دھوپیا 8 ویں ماہ تک کیٹ واک کرتی دکھائی دی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
پہلے حمل کے دوران نیہا دھوپیا 8 ویں ماہ تک کیٹ واک کرتی دکھائی دی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024