• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سارہ علی خان کے منفرد ایموجی چیلنج کی ویڈیو وائرل

شائع July 18, 2021
بولی وڈ اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف مزاحیہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بولی وڈ اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف مزاحیہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے ورلڈ ایموجی ڈے پر منفرد چیلنج قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس دلچسپ ویڈیو میں سارہ علی خان ’30 سیکنڈز میں 15 تاثرات’ کا اظہار کرتی ہوئی نظر آئیں۔

ویڈیو میں سارہ علی خان گزشتہ روز ایموجی ڈے کے حوالے سے چیلنج قبول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں محض 30 سیکنڈز کے دورانیے میں 15 ایموجیز جیسے تاثرات اپناتی ہوئی نظر آئیں۔

سارہ علی خان کے مداحوں نے اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا اور کمنٹس میں کسی نے انہیں ’کوئین’ تو کسی نے ’کیوٹ‘ کہا۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف مزاحیہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اپنی ایک دوست، جس کا نام بھی سارہ ہی تھا، کو گود میں اٹھائے ہوئے دکھائی دی تھیں۔

یہ ویڈیو سارہ علی خان نے انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کی تھی اور بعدازاں پاپا رازی اکاؤنٹ نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر آسام کے کامکھیا مندر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان کو آخری مرتبہ گزشتہ برس فلم ’قلی نمبر ون‘ میں ورون دھون کے مقابل اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔

قلی نمبر ون 1990 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم کا ریمیک تھی جس میں گووندا اور کرشمہ کپور نے اداکاری کی تھی تاہم اس کا ریمیک کامیاب نہیں ہوسکا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024