• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زویا ناصر اور متھیرا کا ’اقربا پروری‘ پر سبیکا امام کو جواب

شائع July 17, 2021
متھیر اور زویا ناصر نے سبیکا امام سے اختلاف کیا—فوٹو: انسٹاگرام
متھیر اور زویا ناصر نے سبیکا امام سے اختلاف کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زویا ناصر اور متھیرا نے گلوکار اذان سمیع کو ’اقربا پروری‘ کے تحت ڈرامے میں کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے الزامات پر سبیکا امام کو جواب دیتے ہوئے گلوکار کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

سبیکا امام نے 15 جولائی کو اپنی ٹوئٹ میں اذان سمیع خان کا نام لکھے بغیر لکھا تھا کہ سکرین پر آنے کے لیے اداکاری کے تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی اور کوئی بھی شخص بہترین اداکاراؤں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈیبیو کر سکتا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ انہیں بھی ایسی ہی اچھی قسمت چاہیے، جہاں انہیں اپنی پہنچان بنانے یا نام بنانے کے لیے کوئی محنت نہ کرنی پڑے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ بھی چاہتی ہیں کہ انہیں اسی طرح ہر چیز پلیٹ میں تیار ملے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ سبیکا امام نے اذان سمیع خان کا نام نہیں لکھا تھا، تاہم ان کا اشارہ ان کے ڈیبیو ڈرامے ’عشق لا‘ کی جانب تھا، جس میں وہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔

اذان سمیع خان کو اقربا پروری کے تحت ڈرامے میں چانس دیے جانے کی ٹوئٹ کرنے کے بعد جہاں دیگر لوگوں نے سبیکا امام سے اختلاف کیا تھا، وہیں اداکارہ زویا ناصر اور متھیرا نے بھی ان سے اختلاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سبیکا امام شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر بول پڑیں

اداکارہ متھیرا اور زویا ناصر نے گلیکسی لولی وڈ کے انسٹاگرام پر سبیکا امام کی پوسٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے اذان سمیع خان کی حمایت کی۔

اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ایسا دعویٰ کرنے سے قبل کچھ حقائق کو دیکھ لیتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اذان سمیع خان نے مذکورہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے کے لیے آڈیشن دیا ہے اور ہو سکتا ہے وہ مذکورہ کردار کے لیے مناسب ہوں۔

ساتھ ہی متھیرا نے لکھا کہ عام طور پر ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کردار حاصل کرنے کے لیے اداکار نے کتنی محنت کی ہے یا وہ کس قدر محنت کر رہا ہوتا ہے، ہم صرف اس کے کامیاب ہوجانے کے معاملے پر بات کر رہے ہوتے ہیں۔

متھیرا نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اذان سمیع خان نے محنت کی ہوگی اور وہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ وہ محنت کریں گے، اس لیے ہی اس میں اتنی اچھی تبدیلیاں آئی ہیں۔

ان کی طرح اداکارہ زویا ناصر نے بھی گلیکسی لولی وڈ کی پوسٹ پر اذان سمیع خان کی حمایت کی اور لکھا کہ انہوں نے ہم ٹی وی کے لیے بہت سارے کامیاب گانے تیار کیے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اداکاری سیکھنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہوں۔

زویا ناصر نے لکھا کہ اذان سمیع خان کو بہت سارے لوگ جانتے ہیں اور انہیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ اگر وہ اس کے قابل نہ ہوتے تو انہیں اداکاری کا موقع نہ دیا جاتا۔

اداکارہ نے اس معاملے پر اقربا پروری کے موضوع کو چھیڑنے پر بھی بات کی اور لکھا کہ اگر ہم کسی ایسے جاننے والے کو موقع فراہم کر رہے ہیں جس کے پاس کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو اس نیپوٹزم نہیں کہا جا سکتا۔

ساتھ ہی زویا ناصر نے لکھا کہ اقربا پروری شوبز سمیت دیگر انڈسٹریز میں بھی موجود ہے، چاہے وہ سیاست ہو یا پھر کارپوریٹ ادارے ہوں۔

زویا ناصر اور متھیرا نے اذنان سمیع کی حمایت کی—اسکرین شاٹ
زویا ناصر اور متھیرا نے اذنان سمیع کی حمایت کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024