• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سبیکا امام شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر بول پڑیں

شائع July 17, 2021
سبیکا امام نے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سبیکا امام نے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ فلم ’کوئین‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکاری کا کوئی بھی تجربہ نہ ہونے والے لوگوں کو بڑے چانس دیے جانے پر کھل کر بات کی ہے۔

سبیکا امام نے 15 جولائی کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں کسی کام نام لیے بغیر لکھا کہ لگتا ہے کہ اسکرین پر آنے کے لیے اداکاری کے تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی اور کوئی بھی شخص بہترین اداکاراؤں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈیبیو کر سکتا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ انہیں بھی ایسی ہی اچھی قسمت چاہیے، جہاں انہیں اپنی پہنچان بنانے یا نام بنانے کے لیے کوئی محنت نہ کرنی پڑے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ بھی چاہتی ہیں کہ انہیں اسی طرح ہر چیز پلیٹ میں تیار ملے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ سبیکا امام نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لکھا، تاہم ان کی ٹوئٹ سے لوگ سمجھ گئے کہ وہ گلوکار اذان سمیع خان کی بات کر رہی ہیں جو جلد ہی سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ’عشق لا‘ ڈرامے سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گے۔

لوگوں نے سبیکا امام کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے اور کئی لوگوں نے ان کی رائے سے اختلاف کیا، تاہم کئی افراد ان کی رائے سے سہمت بھی دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے ’عشقِ لا’ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

کئی لوگوں نے اس عمل کو ’اقربا پروری‘ قرار دیا، تاہم بعض افراد نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ پہلی بار اداکاری کرنے کے لیے کسی تجربے کی ضرورت ہو اور پھر بعض لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اذان سمیع خان بچپن سے ٹی وی اسکرین پر آتے رہے ہیں، اس لیے انہیں تھوڑا بہت تجربہ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لوگوں کی تنقید اور ملے جلے رد عمل کے بعد سبیکا امام نے 16 جولائی کو اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شکوہ کیا کہ انہوں نے تو اپنی رائے دی تھی مگر لوگوں کو ان کی رائے پسند نہیں آئی۔

سبیکا امام نے تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ وہ لوگ اداکاروں کو برا بھلا کہتے ہیں تو سب ٹھیک مگر جب کوئی اداکار اپنی رائے دیتا ہے تو ان پر ’جیلس‘ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان صحیح کرتے ہیں کہ ’میں کروں تو سالا کریکٹر ڈھیلا ہے‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سبیکا امام نے 2014 کی بولی وڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوٹ کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا، اس وقت انہیں بھی اداکاری کا اتنا خاص تجربہ نہیں تھا۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چند ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر بات کرتے ہوئے اذان سمیع خان کا نام استعمال نہیں کیا۔

سبیکا امام کی ٹوئٹس پر تاحال اذان سمیع خان، سجل علی اور یمنیٰ زیدی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ARIF Jul 17, 2021 10:00am
اردو میں ہندی گھسیٹنے کی ضرورت کیوں پیش آئی! کیا اردو کے الفاظ آپکی گفتگو کا احاطہ نہیں کرسکتے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024