• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں 31 رنز سے شکست

شائع July 17, 2021
پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی — فوٹو: اے پی
پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی — فوٹو: اے پی

پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 150 رنز پر اس وقت گری جب محمد رضوان 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

بابراعظم نے 49 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ویلی کی گیند پر بیئراسٹو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

جواب میں میزبان ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلوا سکے، انہوں نے 43 گیندوں پر 103 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

میزبان ٹیم کے جیسن رائے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ انگلش کپتان آئن مورگن اور ڈیوڈ ویلی بالترتیب 16، 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: بابراعظم، محمد رضوان کی نصف سنچریاں، پاکستان کے 232 رنز

انگش ٹیم کے جیسن رائے نے جارحانہ بیٹنگ کرکے ٹیم کو ایک شاندار آغاز فراہم کیا لیکن شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 3،3 جبکہ محمد حسنین، حارث رؤف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار باؤلنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین

انگلینڈ: آئن مورگن (کپتان)، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، لیوس گریگوری، ٹام کیوران، ڈیوڈ ویلی، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024