• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

شائع July 16, 2021
انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

’تنہائیاں’ اور ’ان کہی’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کا انتقال امریکا میں گزشتہ شب (15 جولائی کو) ہوا۔

تاہم سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈراموں کی ’ملکہ‘ حسینہ معین مداحوں سے بچھڑ گئیں

لیجنڈری اداکارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مقیم تھیں اور 'ارمیل اسٹوڈیو' کے نام سے ایک امریکا میں ایک بوتیک چلارہی تھیں۔

انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کی جانب سے سلطانہ ظفر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹس میں پی این سی اے نے کہا کہ ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی مقبول اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ وہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھیں، سلطانہ ظفر ’تنہائیاں‘ اور ’ان کہی’ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

سلطانہ ظفر اپنے منفرد حیدرآباد لب و لہجے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

انہوں نے ’تنہائیاں’، ’ان کہی’، ’آخری چٹان’ سمیت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی تاہم انہیں ’تنہائیاں‘ میں ادا کیے جانے والے مختصر کردار سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024