• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھائی کے ساتھ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

شائع July 16, 2021
اداکارہ کو بھائی کے ساتھ گھر میں ہی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ کو بھائی کے ساتھ گھر میں ہی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ جا رہا ہے۔

مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیڈ روم میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرنے پر مہوش حیات کے مداح نالاں

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ان پر تنقید کی گئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ان پر تنقید کی گئی—اسکرین شاٹ

کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟

بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔

دونوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ
دونوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ

بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی، تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن و بھائیوں کی ڈانس کو اچھا قرار دیا۔

مزید پڑھیں: لڑکی 30 سال تک شادی کے بغیر بھی خوش رہ سکتی ہے، مہوش حیات

مہوش حیات کی جانب سے شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی سوشل میڈیا پیجز پر بھی انہیں شیئر کیا گیا، جہاں زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دونوں کو بہنیں قرار دیا گیا—اسکرین شاٹ
دونوں کو بہنیں قرار دیا گیا—اسکرین شاٹ

مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ کو ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ وہ ماضی میں بھی بھائی کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس اپریل میں بھی مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ ’او نانا چیلنج‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انہیں گانوں میں ڈانس پرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ ان کی تصاویر کو بھی مداح بولڈ قرار دے کر ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کو 2019 میں تمغہ امتیاز ایوارڈ دیے جانے پر بھی ان پر تنقید کی گئی تھی اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024