• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ویوو کے متاثرکن فیچرز سے لیس 'کم قیمت' 2 اسمارٹ فونز متعارف

شائع July 15, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے چند ماہ پہلے یعنی مارچ 2021 میں ایس 9 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور اب اس کے اپ ڈیٹ ماڈل پیش کردیئے گئے ہیں۔

چین میں ویوو کی جانب سے ایس 10 سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے گئے ہیں جو کہنے کو تو مڈرینج ہیں مگر ان کے فیچرز اور فلیٹ ڈیزائن متاثرکن ہیں۔

فونز کی چوڑائی محض 7.29 ملی میٹر اور وزن 173 گرام ہے۔

ایس 10 اور ایس 10 پرو پر مشتمل اس سیریز کے دونوں فونز میں 6.44 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اور فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے۔

دونوں میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹریاں ہیں جن کے ساتھ 44 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

تاہم بیک کیمرا سیٹ اپ کے حوالے سے ایس 10 پرو زیادہ بہتر ہے جس کا مین کیمرا 1/1.52 انچ کے 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس کے مقابلے میں ایس 10 میں 64 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں بیک پر مجموعی طور پر 3 کیمرے ہیں جن کے مین کیمروں کا تو اوپر ذکر کردیا گیا جبکہ ان کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دونوں ماڈلز کا حصہ ہیں۔

دونوں فونز میں فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جو 44 میگا پکسل مین اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہے۔

44 میگا پکسل کے سیلفی کیمرا آٹو فوکس کے ساتھ ہے جو ایچ ڈی آر کوالٹی فراہم کرتا ہے اور ویڈیو ریزولوشن 4K ہوگا، جبکہ رئیل ٹائم بیک گراوٌنڈ blur ایفیکٹس کے ساتھ پورٹریٹ موڈ بھی موجود ہے۔

اس سیٹ اپ میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیشز بھی موجود ہیں جو بہت کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

دونوں فونز میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس سے کیا گیا ہے۔

ایس 10 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2799 یوآن (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح ایس 10 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 3999 یوآن (98 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

دونوں فونز کی فروخت چین میں 23 جولائی سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024