• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

نوکیا کا یہ سخت جان فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع July 15, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

نوکیا نے حال ہی میں ایک سخت جان اسمارٹ فون کو 27 جولائی کو متعارف کرانے کا اشارہ دیا تھا، اب اس ڈیوائس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

اس فون کو ایکس آر 20 کا نام دیئے جانے کا امکان ہے اور نوکیا کمیونٹی فورم میں اس کی تصویر کو قبل از وقت پوسٹ کردیا گیا۔

تصویر میں ایک ڈارک بلیو رنگ کا فون دکھایا گیا ہے جس پر پانی کے چھینٹے موجود ہیں جس سے آئی پی 68 ریٹنگ کا عندیہ ملتا ہے یعنی پانی اور مٹی سے تحفظ حاصل ہوگا۔

بیک کیمرا سیٹ اپ کا کٹ آوٌٹ چوکور ہے حالانکہ زیادہ نوکیا فونز میں یہ سیٹ اپ سرکولر دیا جارہا ہے۔

اس نئے سیٹ اپ کی وجہ ممکنہ طور پر حادثاتی طور پر فون گرنے پر کیمروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور ہاں فون میں بیک پر 2 کیمرے نظر آرہے ہیں۔

ڈیوائس کے نیچے والے حصے میں ایک اسپیکر کٹ آوٌٹ، ٹائپ سی پورٹ اور ہیڈفون جیک نظر آرہا ہے۔

اس فون کے حوالے سے جو لیکس اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ایکس آر 20 میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی چھپا ہوگا۔

فون کی بیٹری 4630 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ بیک کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

نوکیا کے اس فون میں اسنیپ ڈراگون 480 فائیو جی پراسیسر ہوگا جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکے گا۔

یہ نوکیا کا پہلا سخت جان فون ہوگا جو 27 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا، جس کی قیمت کے بارے میں ابھی کچھ ممکن نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025