• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایس ایس یو بارش میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار

شائع July 15, 2021 اپ ڈیٹ July 16, 2021
یو ایف آر یو سے ون فائیو مددگار کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے — فوٹو: ڈان
یو ایف آر یو سے ون فائیو مددگار کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے — فوٹو: ڈان

کراچی میں بارش کی پیش گوئی ہفتے کے اواخر میں تھی لیکن بادل اسے قبل ہی برس گئے، پیر کو حسن اسکوائر پر واقع اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے ہیڈ کوارٹرز کی پارکنگ میں ٹوئٹا جیپ میں کشتیاں لائی گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی کور ہٹانے پر دو کشتیاں اور چپوں کے ساتھ تھی جس کو سندھ پولیس کے لال اور نیلے رنگ میں خوب صورتی سے رنگی ہوئی تھی جو کہ شہر میں بارش کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کشتیاں اور دوسرے آلات کے استعمال کے لیے 17 سے 20 نوجوانوں کی ٹیم بھی تیار کی گئی ہے جو ایس ایس یو کے اربن فلڈنگ یونٹ (یو ایف آر یو) کا حصہ ہے، یہ یونٹ تین کشتیوں، متعدد ایمبولینس اور دو موبائل ورک شاپس پر مشتمل ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز مقصود احمد نے کہا کہ یونٹ گزشتہ برس آنے والے اربن فلڈ کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، دنیا بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو یونٹس موجود ہیں اور ہمارے جیسے ترقی پذیر ملک میں ہم عوام تک نہیں پہنچ سکتے جب انہیں ہماری ضرورت ہوتی ہے اور پھر الزام تراشی شروع ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئرنگ کونسل، اربن فلڈنگ سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کو تیار

ہمیں اپنے لوگوں کی مدد کے لیے وسائل کی ضرورت ہے اور اس کا ایک پیچدہ مرحلہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم یہ خلا پر کریں گے اور وقت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

ہماری جوان حکمہ انسداد دہشت گردی اور واٹر مین شپ سے پہلے ہی تربیت یافتہ ہے، اسی لیے ہم نے انہیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے پاکستان نیوی اور آرمی سے مزید تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کی تشکیل کے لیے کشتیاں اور دیگر آلات کا انتظام کیا ہے اور اسے مددگار 15 سے منسلک کیا ہے جو پولیس تک رسائی کی آسان ہیلپ لائن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس بارش میں سیلاب کی صورت میں ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گی، اس کے علاوہ ہم موبائل ورک شاپ کی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں جو بارش کے دوران کسی کی کار بند ہونے پر اضافی مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ون فائیو ہیلپ لائن شہریوں کی مدد کے لیے جلد مفت ایپ کا بھی افتتاح کرنے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاجسٹک بھی کمیونٹی کی خدمت میں شامل ہے۔

نیوی سے تربیت یافتہ

پولیس کمانڈوز نے کہا کہ اپنے مقصد’حفاظت پر فخر’ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس مقصد کے لیے انہیں کوئی اضافی مراعات نہیں دی جارہی ہیں۔

کانسٹیبل محمد یونس نے کہا کہ یونٹ میں ہم سے اکثر لوگ رضاکارانہ طور پر اس یونٹ کا حصہ ہیں، ہمیں یونٹ کے لیے کام کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

ان کی ٹیم نارنجی لائف جیکٹس، بوٹ کو بطخ کے پیر سے مترادف پیلے چپو اور دیگر آلات لوڈ کرنے میں مصروف تھی۔

انہوں نے بتایاکہ ہم نے حال ہی میں ایس ایس جی نیوی کمانڈوز سے تین ہفتوں کی تربیت حاصل کی ہے، ہم خاص ہتھیار اور تدابیر کا اسکواڈ ہیں، ہم نے نیوی سے لائف گارڈ اور اربن فلڈنگ ریسکیو ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے۔

تربیت میں شہریوں کی مدد کرنا اور انہیں پرسکون رکھنا شامل ہے، لوگوں کو پانی سے نکالنے کے لیے ہم زیادہ دیر تک پانی میں رہ سکتے ہیں اور ہم سب پہلے ہی بہت اچھے تیراک ہیں۔

کانسٹیبل نے واضح کیا کہ یو ایف آر یو اس وقت ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے ، دیکھتے ہیں کہ ہم کس طرح اپنے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں اور مزید کیا کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس کو یہاں سے مزید آگے بڑھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024