• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 365 سروس متعارف کرادی

شائع July 15, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

مائیکروسافٹ نے ایک نئی سروس ونڈوز 365 متعارف کرائی ہے جو درحقیقت آپ کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے کی کلائوڈ سروس کسی بھی جگہ فراہم کرے گی۔

مائیکرو سافٹ انسپائر کانفرنس کے کے موقع پر اس سروس کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا جسے آپ کلائوڈ پی سی بھی کہہ سکتے ہیں۔

یہ بنیادی طور پر آسانی سے استعمال ہونے والی ورچوئل مشین ہے جو آپ کو ونڈوز 10 (بتدریج ونڈوز 11) انسٹالیشن کسی بھی ڈیوائس میں کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، چاہے وہ میک سسٹم ہو، آئی پپیڈ، یا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ۔

اسے مائیکرو سافٹ کی Azure ورچوئل ڈیسک سروس پر تیار کیا گیا ہے، جس کو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اپنے ورچوئل کمپیوٹر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مگر اس نئی سروس سے ونڈوز انسٹالیشن کا عمل بہت سادہ ہوجائے گا، بس ونڈوز 365 ڈاٹ کام پر جائیں (2 اگست کو جب سروس کو لانچ کیا جائے گا)۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

کمپنی کے مطابق اس کلائوڈ سروس کو تشکیل دینے کی وجہ صارفین کی جانب سے آنے والا ردعمل تھا جن کی خواہش تھی کہ ان کے ملازمین اور طالبعلموں کو کمپیوٹر تک فوری اور آسانی رسائی مل سکے چاہے وہ کسی بھی جگہ پر ہوں۔

تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ سروس کی فیس کیا ہوگی تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو حتمی قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔

عام صارفین کے لیے تو شاید یہ سروس زیادہ اہم نہ ہو مگر یہ آئی ٹی ماہرین اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے بہت اہم ہوگی، جن کو آسان ونڈوز انسٹالیشن کی سہولت مل سکے گی۔

اس سروس کا خیال کورونا کی وبا سے قبل سامنے آیا تھا مگر مائیکروسافٹ کی جانب سے گزشتہ سال یہ کام کیا گیا کہ کس طرح ایک کلائوڈ پی سی کو کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 365 ٹیکنالوجی چھوٹے کاروباری اداروں یا اسکولوں کے لیے اتنی آسانی ہوگی کہ انہیں زیادہ بڑے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024