• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈلز کو خود کو کسی ’شے‘ کے طور پر سمجھنا ہوگا، جی جی حدید

شائع July 15, 2021
جی جی حدید نے کم عمری میں ماڈلنگ شروع کی تھی—فوٹوؒ: ہارپر بازار
جی جی حدید نے کم عمری میں ماڈلنگ شروع کی تھی—فوٹوؒ: ہارپر بازار

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید کا ماننا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں وہ لڑکی ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑتی ہے جو خود کو کسی ’شے‘ یا ’مجسمے‘ کی طرح سمجھتی ہیں۔

فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ کو دیے گئے انٹرویو میں جی جی حدید نے کامیاب ماڈل ہونے کے گر سمجھانے سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی کھل کر باتیں اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا کیریئر کس طرح تبدیل ہوا ہے۔

جی جی حدید کے مطابق ابتدائی طور پر ان کے بوائے فرینڈ پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک کو ان کے خاندان میں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا سا وقت لگا۔

ماڈل کے مطابق زین ملک نے ان کے خاندان کے قریب ہونے کے لیے سفارتی رویہ اختیار کیا اور جلد ہی ان کی ماں اور والد سمیت دیگر افراد کے ساتھ فری ہوگئے۔

جی جی حدید نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی کافی تبدیل ہوگئی ہے اور انہوں نے گزشتہ سال میں سب سے زیادہ وقت اپنی بیٹی اور زین ملک کے ساتھ گزارا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی بیٹی اگرچہ ایک سال کی بھی نہیں ہوئی، تاہم وہ ابھی سے ہی قدرتی چیزوں میں دلچسپی لینی لگی ہیں اور انہیں جانور، پرندے، کھلے مقامات، آسمان اور درخت اچھے لگتے ہیں۔

جی جی حدید نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کیریئر میں مختلف مراحل کے دوران وہ ڈپریشن کا شکار بھی رہیں اور سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید سے بھی پریشان رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی جی حدید نے پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک سے دوبارہ تعلقات استوار کرلیے؟

انہوں نے زندگی کے مسائل پر بات کرنے سمیت ماڈلنگ کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ کوئی بھی خاتون کس طرح کامیاب ماڈل بن سکتی ہیں؟

جی جی حدید نے بتایا کہ وہ عام طور پر جب بھی کسی بڑے برانڈ کے فیشن شوز میں جاتی ہیں تو وہاں موجود فوٹوگرافرز دوسری ماڈلز کے بجائے صرف ان کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جی جی حدید اور زین ملک کے درمیان  2015 سے تعلقات ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید اور زین ملک کے درمیان 2015 سے تعلقات ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کے مطابق ایسا صرف اس لیے ہے، کیوں کہ وہ ماڈلنگ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ جس چیز کی تشہیر کر رہی ہوں، اسے زیادہ سے زیادہ خوبصورت انداز میں پیش کر سکیں۔

جی جی حدید نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گی کہ خواتین کو ماڈلنگ کرتے وقت ہر حد سے گزر جانا چاہیے یا وہ کوئی ایسی بات نہیں کریں گی جو خواتین کے لیے نامناسب ہو مگر حقیقت یہی ہے کہ کامیاب ماڈل وہی ہوتی ہے جو ماڈلنگ کرتے وقت خود کو کوئی ’شے‘ یا ’مجسمہ‘ سمجھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ماڈلز کو ماڈلنگ کرتے وقت ذہن میں یہ رکھنا چاہیے کہ وہ جس چیز کی تشہیر کر رہی ہیں، وہ کتنی اور کیسے خوبصورت نظر آئے گی۔

مزید پڑھیں: جی جی حدید کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

جی جی حدید نے کم عمری میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا، تاہم انہیں 2014 کے بعد شہرت ملی اور اب تک وہ دنیا کے معروف برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

ان کی چھوٹی بہن بیلا حدید بھی ماڈل ہیں جب کہ ان کے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

جی جی حدید ماڈلنگ کے علاوہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک سے تعلقات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، جن سے ان کے گزشتہ 6 سال سے تعلقات ہیں۔

زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور ان کے تعلقات میں دراڑیں بھی آئیں، تاہم پھر بھی ان کی محبت کم نہ ہوئی اور دونوں کو ایک بیٹی بھی ہے۔

دونوں کے ہاں ستمبر 2020 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے 'خائی' رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024