• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

شائع July 15, 2021
یورو بانڈ نے بین الاقوامی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
یورو بانڈ نے بین الاقوامی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو یورو بانڈ کے اجرا سے ایک ارب ڈالر مل گئے جس سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح 18 ارب 20 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے یورو بانڈز جاری کیے تھے جس نے بین الاقوامی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا، یہ عمل معیشت اور بیرونی اکاؤنٹ پر اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جو کہ مالی سال 16-2015 میں 18 ارب 14 کروڑ ڈالر تھے، 2 جولائی کو ملک کے ذخائر 24 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے جو مالی سال 2016 میں 23 ارب 98 کروڑ ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ

پاکستان نے 5.875 فیصد کی شرح پر پانچ سال کےلیے 30 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے، 7.125 فیصد کی شرح پر 10 سال کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ اور 8.45 فیصد کی شرح پر 30 سال کی مدت کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے بانڈ جاری کیے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے ملکی سطح پر زر مبادلہ کی شرح میں استحکام آیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024