• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد میں سرکاری افسر 'ریپ' کے الزام میں گرفتار

شائع July 15, 2021
پولیس نے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
پولیس نے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

اسلام آباد میں پولیس نے زیادتی کے الزام پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو گرفتار کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے بتایا کہ شہزاد ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 اور 342 شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ انہیں ہوسٹل میں سرکاری افسر کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ایف آر آئی کے مطابق خاتون پشاور کی رہائشی ہیں، وہ کوہاٹ میں اپنے دادا کے ساتھ تھیں جب ملزم نے انہیں کال کی اور ملازمت کے بہانے اسلام آباد بلایا، سرکاری افسر نے خاتون کو موٹروے چوک سے لیا تھا اور ہوسٹل چھوڑا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خاتون کا کمرا باہر سے لاک کر کے چلا گیا اور واپس آکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کے بعد ملزم نے رات سوا 2 بجے کے قریب خاتون کو راول ڈیم چوک پر چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: والد کے انتقال پر برطانیہ سے آئی ہوئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ریسکیو 15 پر کال کی جس کے بعد پولیس، راول ڈیم چوک پہنچی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

بعد ازاں انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024