• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلک شبیر اور سارہ خان نے مداحوں کو ’سرپرائز‘ کا بتا دیا

شائع July 15, 2021
دونوں نے گزشتہ برس جولائی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے گزشتہ برس جولائی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر ’سرپرائز‘ دینے کا راز بتاتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ گانے میں جلوہ گر ہوں گے۔

چند روز قبل سارہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے والے ہیں، جس کے بعد اب انہوں نے اس کے بارے میں وضاحت کردی۔

سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ 16 جولائی کو ریلیز ہونے والے گانے کی جھلک جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گانا ’زندگی‘ کل ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان کا شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر وہ ’زندگی‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

اسی حوالے سے فلک شبیر نے بھی پوسٹ کی اور انہوں نے بھی گانے کی وہی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی‘ 16 جولائی کو ان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر ریلیز ہوگا۔

دونوں نے بتایا کہ ان کا پہلا گانا ’زندگی‘ میسو مکس ریکارڈ کے لیبل تلے ریلیز ہوگا اور اس کی ہدایات بلال سیف نے دی ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے ’سرپرائز‘ کی وضاحت کرنے سے ایک روز قبل 14 جولائی کو اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر بھی رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں۔

دونوں نے گزشتہ برس 16 جولائی کو شادی کی تھی اور اب پہلی بار دونوں شادی کی سالگرہ کے موقع پر گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جوڑے کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے اور اس حوالے سے سارہ خان نے شوبز کی مصروفیات بھی کم کردی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024