• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جرمنی میں سیلاب سے تباہی، 6 افراد ہلاک، 30 لاپتا

شائع July 15, 2021
علاقائی عہدیدار جورجین فوہلیئر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا — فوٹو: رائٹرز
علاقائی عہدیدار جورجین فوہلیئر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا — فوٹو: رائٹرز

مغربی جرمنی میں سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے جبکہ کم از کم چھ مکانات منہدم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پولیس نے بتایا کہ دریائے احر میں سیلاب کے باعث بون کے جنوبی علاقے اہروائلر کے گرد و نواح میں 4 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہیں اور کئی مکانات منہدم ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تقریباً 50 افراد مکانات کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مزید کئی مکانات کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 37 افراد ہلاک

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کئی مقامات ایسے ہیں جہاں فائر بریگیڈ اور امدادی رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، ہمارے پاس ابھی تک واضح اطلاعات نہیں ہیں کیونکہ امدادی اقدامات جاری ہیں‘۔

پولیس نے بتایا کہ بون کے شمال مشرق میں واقع ساورلینڈ کے علاقے میں دو فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔

نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بتایا کہ ایک فائر فائٹر ڈوب گیا تھا اور دوسرا امدادی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔

خطے میں ریل اور سڑک کی آمد و رفت کا نظام تباہ ہوگیا اور ایک اہم تجارتی جہاز رانی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ ’سیلاب‘ کو سیلاب کیوں کہا جاتا ہے؟

جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق جرمن جہاز رانی کے اوپری حصوں، جنوب مغربی جرمنی میں مزید تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

علاقائی عہدیدار جورجین فوہلیئر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’اگر ممکن ہو تو اپنے گھروں کی بالائی منزل پر چلے جائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’صورتحال بہت سنگین ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024