• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان سے ٹی20 کیلئے تجربہ کار انگلش اسکواڈ کا اعلان

شائع July 14, 2021
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کیا ہے— فوٹو: انگلینڈ کرکٹ
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کیا ہے— فوٹو: انگلینڈ کرکٹ

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے اپنے تجربہ کار اور مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور اوئن مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کے کیمپ میں تین کھلاڑیوں سمیت 7 افراد کے کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو قرنطینہ کردیا گیا تھا اور میزبان ٹیم نے سیریز کے لیے نئے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کسی ایک کا قصور نہیں، ہم بحیثیت ٹیم ناکام ہوئے ہیں، مصباح

ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تینوں میچوں کامیابی حاصل کی اور سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے لوئس فاسٹ باؤلر ثاقب محمود اور لوئس گریگری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ثاقب محمود کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ گریگری نے اپنی ٹیم کو دو میچوں میں فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا انعام مل گیا ہے اور انگلینڈ نے ٹی20 سیریز کے لیے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ثاقب محمود نے سیریز میں 13.66 کی اوسط سے 9 وکٹیں لیں جبکہ سیریز کے تیسرے میچ میں 77 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے سے قبل دوسرے ون ڈے میچ میں بلے اور گیند دونوں سے بہترین کھیل کی بدولت مین آف دی میچ ایوارڈ جیتا تھا۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل بقیہ کھلاڑیں کی بات کی جائے تو انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ نہ لینے والے نائب کپتان جوز بٹلر کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آرام کی غرض سے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ریکارڈ 14 ویں سنچری کا جشن

اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بہترین کھلاڑی سیم کرن کے ساتھ ساتھ کرس ووکس اور مارک وُڈ کو بھی ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

فل سالٹ کی جگہ ٹام بینٹن کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیک بال اور میٹ پارکنسن بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

سیریز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اوئن مورگن(کپتان)، جیسن روئے، معین علی، جونی بیئراسٹو، ٹام بینٹن، جوز بٹلر، لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ملان، جیک بال، ٹام کرن، میٹ پارکنسن، عادل رشید، ثاقب محمود اور ڈیوڈ ولی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024