• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بیٹی کی چھٹی سالگرہ پر عائزہ خان کا محبت بھرا پیغام

شائع July 14, 2021
دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورین کی چھٹی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

مقبول شوبز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی حورین 13 جولائی کو 6 سال کی ہوگئی، جس کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ میں گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس حورین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے لکھا کہ ’میری باربی 6 سال کی ہوگئی‘۔

مزید پڑھیں: دانش اور عائزہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

عائزہ خان نے لکھا کہ ’اس کے لیے ہمارے لیے ایک بڑا دن ہے، یقین نہیں آتا وہ اتنی تیزی سے بڑی ہورہی ہے، میری چھوٹی فیشن آئیکون، مجھے اس پر بہت فخر ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں کو بڑے ہوتے دیکھنا ایک حیرت انگیز احساس ہے کیونکہ جب میں چاہتی ہوں کہ بڑے ہوں، دنیا دیکھیں اور اس سے سکیھیں اور سمجھ دار ہوں تو میری یہ خواہش ہے کہ میں وقت کو روک سکوں اور اپنے بچوں کے ساتھ اسی لمحے میں ہمیشہ کے لیے رہ جاؤں‘۔

عائزہ خان نے لکھا کہ ’جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے اپنی زندگی مکمل محسوس ہوتی ہے، مجھے کسی اور چیز کی چاہ نہیں رہتی‘۔

اپنی پوسٹ میں عائزہ خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر نیک تمنائیں اور تحائف بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حورین جانتی ہے کہ آپ سب اس سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی

عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے بیٹے اور شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ موجود ہیں۔

تصاویر میں عائزہ خان اور حورین پنک رنگ کا نیٹ کا ایک جیسا لانگ فراک پہنے نظر آئیں۔

خیال رہے کہ ٹی وی ڈراموں کے اداکار دانش تیمور اور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی، ان دونوں کی جوڑی اور محبت کے میڈیا میں چرچے رہتے ہیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کے 2 بچے ہیں، ان کیہ بیٹی حورین کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ بیٹا 2017 میں پیدا ہوا تھا جس کا نام انہوں نے ریان رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024