• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شیاؤمی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا والا فون کیسا ہوگا؟

شائع July 14, 2021
می مکس 4 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ gizchina
می مکس 4 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ gizchina

شیاؤمی کا نیا کانسیپٹ اسمارٹ فون می مکس 4 ممکنہ طور پر اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مگر مسلسل ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ شیاؤمی کا اسکرین کے اندر چھپے سیلفی کیمرے سے لیس پہلا فون ہوگا۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک صارفین کے میسج کے جواب میں شیاؤمی کے پراڈکٹ ڈائریکٹر نے انڈر ڈسپلے کیمرے کی جانب سے اشارہ دیا۔

اس اشارے سے تصدیق ہوتی ہے کہ شیاؤمی کی جانب سے انڈر اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔

زیادہ قوی امکان یہی ہے کہ یہ اسمارٹ فون می مکس 4 ہوگا جس کی لیک تصاویر میں بھی فرنٹ پر کوئی کیمرا نظر نہیں آتا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق فون کا ڈسپلے ریزولوشن ایف ایچ ڈی پلس ہوگا جس کے باعث انڈر ڈسپلے کیمرا کا معیار بھی اچھا ہوگا۔

می مکس 4 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

شیاؤمی گروپ چائنا کے صدر لیو وائی بینگ کے مطابق انڈر اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی ہی بیزل سے پاک فل اسکرین فونز کے حصول کا بہترین حل ہے۔

می مکس 4 کے حوالے سے جو لیکس اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق فون میں 4500 سے 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے جس کے ساتھ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 70 واٹ یا اس سے زیادہ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجودہ وگی۔

قیمت کے لحاظ سے یہ شیاؤمی کا مہنگا ترین فون ہوسکتا ہے جو اس وقت می 11 الٹرا ہے۔

ایک حالیہ لیک کے مطابق می مکس 4 کی قیمت 5999 یوآن (ایک لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024