• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

شائع July 14, 2021
پوجا بھٹ ویب سیریز بامبے بیگمز کے ذریعے اداکاری میں واپس آئی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پوجا بھٹ ویب سیریز بامبے بیگمز کے ذریعے اداکاری میں واپس آئی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی ادھوری نہیں اور میں نے اپنے لیے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے۔

خیال رہے کہ پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی تھی اور 2014 میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ ہم خواتین دنیا میں کوئی بھی کامیابی حاصل کر لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم میں سے بہت سی خواتین جب گھر آتی ہیں تو ہماری کامیابیوں کو یہ کہہ کر کم کردیا جاتا ہے کہ ’ہاں ٹھیک ہے ناں، تم نے نوبیل انعام جیت لیا مگر ابھی کھانے میں کیا ہے؟’۔

مزید پڑھیں: پوجا بھٹ کا سابق بوائے فرینڈ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کیا تم ایک ماں ہو؟ کیا نہیں ہو؟ کیا تم شادی شدہ ہو؟ کیا نہیں ہو؟‘۔

—فوٹو: فلم فیئر ویب سائٹ
—فوٹو: فلم فیئر ویب سائٹ

بولی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ بہت سے لوگ مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ آپ دوبارہ شادی کیوں نہیں کرلیتیں؟ اور میں انہیں یہ بتاتی ہوں کہ میری سوچ ’اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگے‘ سے ’اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگی‘ میں تبدیل ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا، اس چیز کو آزمایا ہے اور میں لوگوں کو بھی اس چیز کی تجویز کرتی ہوں لیکن میری زندگی ادھوری نہیں ہے کیونکہ میں جیسے رہ رہی ہوں میں نے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے‘۔

پوجا بھٹ ویب سیریز بامبے بیگمز کے ذریعے اداکاری میں واپس آئی ہیں، انہوں نے سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بامبے بیگمز کو ملنے والے ردعمل پر بہت خوش اور مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بچوں کے حقوق کے ادارے کا نیٹ فلیکس سے 'بومبے بیگمز' بند کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بھارت بھر کی خواتین کہہ رہی ہیں کہ اب ہم اصل عورت کی زندگی پر مبنی کہانیاں دیکھ سکتے ہیں۔

—فائل فوٹو: نیٹ فلیکس
—فائل فوٹو: نیٹ فلیکس

خیال رہے کہ ویب سیریز 'بومبے بیگمز' کو رواں برس مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا جو معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین سے متعلق ہے جو ماڈرن ممبئی جسے پہلے بومبے کہا جاتا تھا میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اس ویب سیریز میں پوجا بھٹ کے علاوہ شاہانہ گوسوامی، پلابیتا بورٹھاکر اور امرتا سبھاش نے بھی اداکاری تھی۔

ویب سیریز سے قبل، گزشتہ برس پوجا بھٹ نے فلم ’سڑک 2’ میں مختصر کردار ادا کیا تھا جو 1991 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کا سیکوئیل تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Jul 14, 2021 05:51pm
آپ اتنا کھل کر کھیل لیں کہ اب شادی کی ضرورت ہو گی بھی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024