• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

شائع July 14, 2021
ایوارڈز تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوگی—فوٹو: اے پی
ایوارڈز تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوگی—فوٹو: اے پی

ٹیلی وژن کے لیے دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کی 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں دو ویب سیریز ’دی کراؤن اور مینڈالورین‘ کو ترتیب وار 24 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

ہر سال کے اختتام پر ہونے والے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 13 جولائی کو آن لائن کیا گیا اور مجموعی طور پر 28 کے قریب بڑی کیٹیگریز میں 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نامزدگیوں میں پہلی بار نیٹ فلیکس کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او‘ اور اس کی ذیلی ویب سائٹ ’ایچ بی او میکس‘ نے پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 130 نامزدگیاں حاصل کیں۔

دونوں ویب سائٹس نے اگرچہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، تاہم نیٹ فلیکس نے تن تنہا 129 ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں بٹوریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈز 2020 کی ورچوئل تقریب، 30 ایوارڈز ایچ بی او کے نام

اسی طرح ایپل پلس ٹی وی نے بھی 35 ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کیں، دیگر نامزدگیاں حاصل کرنے والی اسٹریمنگ ویب سائٹس میں ڈزنی پلس بھی شامل ہیں۔

دی کراؤن کو 24 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا—فوٹو: اے پی
دی کراؤن کو 24 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا—فوٹو: اے پی

گزشتہ چند سال کی طرح اس سال بھی سب سے زیادہ نامزدگیاں روایتی ٹی وی چینلز کے بجائے اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ویب سیریز کے حصے میں آئیں۔

اس سال مجموعی طور پر 28 کے قریب کیٹیگریز میں 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا اور سب سے زیادہ برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ اور ڈزنی پلس کی ویب سیریز’ مینڈا لورین‘ نے نامزدگیاں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: زینڈیا 'ایمی' ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

دونوں ویب سیریز نے باالترتیب 24 ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کیں اور دونوں نے تقریبا تمام بڑے ایوارڈز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

دونوں ویب سیریز کو بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، اداکارہ، کامیڈین اداکار و اداکارہ سمیت دیگر بڑے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسی حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بتایا کہ چند سال سے ’می ٹو‘ مہم کی وجہ سے فلم ایوارڈز کی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں پر ہونے والی تنقید کے بعد اس بار ایمی ایوارڈز انتظامیہ نے قدرے بہتر نامزدگیاں کی ہیں۔

اس بار ایوارڈز کے لیے زیادہ تر غیر سفید فام اداکار کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ اس بار خواتین کو بھی زیادہ نامزد کیا گیا ہے۔

ایمی کی 73 ویں سالانہ ایوارڈز تقریب کے لیے اس بار سیاہ فام اداکاروں، تکنیکی افراد اور فلم سازوں کو بھی زیادہ نامزد کیا گیا ہے۔

اس سال کی تقریب 19 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی اور اس بار تقریب میں روایتی انداز میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باعث تقریب کو آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں کا اعلان کیا گیا—فوٹو: اے پی
مجموعی طور پر 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں کا اعلان کیا گیا—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024