• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوگی، اپوزیشن نتائج تسلیم کرلے گی، وزیر اعظم

شائع July 14, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال ہوگی اور اپوزیشن دھاندلی کا اعتراض اٹھائے بغیر نتائج تسلیم کرلے، اگر اپوزیشن ہارے گی تو وہ مان جائے گی انہیں صاف اور شفاف طریقے سے شکست دی ہے۔

پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا امریکا میں صدارتی انتخاب میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج چیلنج کیے لیکن انتخاب میں ای وی ایم مشین استعمال ہوئی اس لیے امریکا میں کچھ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہے، حکومت ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے ریونیو کی بنیاد پر کرتی ہے اور تنیجے میں ٹیکس دہندگان کی خدمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی ’خدمات‘ کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔

مزیدپڑھیں: بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں، معاشی معاملات پر وزیر خزانہ سے پوچھنا پڑتا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ’وزارت قانون پر کام کا بہت دباؤ ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے لیکن اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا وجود ہی نہیں رہا، کوشش ہےکہ حکومت میں ای گورننس لے کر آئیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں سے متعلق ہوتے ہیں، قبضہ گروپ بھی اس لیے وجود میں آتے ہیں کہ زمین کے کیسز جلدی ختم نہیں ہوتے تو اس لیے ہم لینڈ ریکارڈ ٹیکنالوجی بیس کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگست تک اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹر پر آجائے گا اس طرح وہاں کے لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ای گورننس ہی حکومت اور ملک کو ترقی کی جانب لے جائے گی، جس طرح وراثتی سرٹیفکیٹس کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اسی طرح دیگر سرکاری اداروں میں بھی رائج کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کی براہ راست نگرانی کا انکشاف

عمران خان نے خواہش ظاہر کی کہ اوورسیز پاکستانی انتخابات میں شامل ہوں، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں لیکن انہیں یہاں مختلف قسم کی پریشانی بتادی جاتی ہے اور وہ اپنا حق رائے دہدی استعمال کرنے سے قاصر ہوتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جب ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا کہ جو نقائض سے پاک ہو اور ای وی ایم مشین انتخابات میں استعمال کی جا سکے.

اسلام آباد کا ماسٹر پلان ضروری ہے، وزیر اعظم عمران خان

علاوہ ازیں اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد سے متعلق تقریب میں خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ اگر اسلام آباد کا ماسٹر پلان تیار نہیں کیا گیا تو آئند چند برسوں میں وفاقی شہر کو کوئی مسائل کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے ماسٹر پلان تیار کرے، جو سبزہ موجود ہے اس کا تحفظ یقینی بنائے اور پھر جو جگہ خالی ہے اس میں درخت لگائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں لندن جتنی بارش ہوتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ اسلام آباد ایک مثالی شہر بنیں کیونکہ یہاں درخت کی نشو نما تیز ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی سے متعلق آئی سی اسلام آباد سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ قبضہ گروپ کو گرفتار کرتے ہیں تو انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی زمینوں پر قبضہ کی اصل وجہ پیسہ بھی ہے لیکن ان کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے گی جبکہ لاہور میں بھی یہ ہی مسئلہ درپیش ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024