• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

گوگل کی ایک اور مفت سروس میں حاصل سہولت ختم

شائع July 13, 2021
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

تاہم اب ویڈیو کانفرنسنگ سروس میں لامحدود وقت تک گروپ ویڈیو کالز کی سہولت کو آخرکار ختم کردیا ہے۔

اب گوگل میٹ پر گروپ ویڈیو کال کا دورانیہ ان صارفین کے لیے صرف 60 منٹ تک ہوگا جو اس سروس کو مفت استعمال کرتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس سروس کو مفت کیے جانے پر اعلان کیا گیا تھا کہ مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 30 ستمبر 2020 کو 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔

مگر بعد ازاں اس مدت کو 31 مارچ اور پھر 30 جون 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا مگر اب اس بہترین سہولت کو ختم کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے خود تو باضابطہ اعلان نہیں کیا مگر 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق کمپنی نے اپنے سپورٹ پیج پر ایک نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ صارفین کو وقت کی حد کے بارے میں کال کے 55 منٹ پورے ہونے پر ایک نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ نوٹیفکیشن اس کال پر موجود تمام افراد کو موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ کال ختم ہونے میں 5 منٹ رہ گئے ہیں، اس دورانیے کو بڑھانے کے لیے میزبان گوگل اکائونٹ کو اپ گریڈ کرے (یعنی ماہانہ ایک مخصوص فیس ادا کرنا شروع کرے)۔

گوگل اکائونٹ کو اپ گریڈ کرنے کی کم از کم ماہانہ فیس 8 ڈالرز ہے جو فی الحال صرف 5 ممالک میں ہی دستیاب ہے۔

تاہم ایک گھنٹے کی پابندی 3 یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ویڈیو کال پر ہوگی، ون آن ون کال کو مسلسل 24 گھنٹے تک جاری رکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ گوگل میٹ میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کو ایک ویڈیو کال کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل یکم جون سے گوگل کی جانب سے فوٹوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج کی سہولت کو بھی ختم کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024