• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ رقصِ بسمل‘ کے کامیاب اختتام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا سیکوئیل بنانے کا مطالبہ

شائع July 13, 2021
اس ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری سب کو بہت بھائی—فوٹو:
اس ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری سب کو بہت بھائی—فوٹو:

نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’رقص بسمل’ کی زبردست کامیابی کے بعد مداحوں کی جانب سے اب رقص بسمل کا سیکوئیل بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ’رقصِ بسمل‘ کی آخری قسط جمعے کو نشر ہوئی تھی جس کے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عمران اشرف اور اداکارہ سارہ خان کے ہیش ٹیگز بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے تھے۔

'رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کیے جبکہ زارا شیخ نے بھی اسی کے ذریعے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

مزید پڑھیں: زارا شیخ کا 'رقصِ بسمل' سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو

اس ڈرامے کی کہانی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئی نظر آئی اور موسیٰ (عمران اشرف) کی پہلی نظر کو محبت کو کئی رکاوٹوں اور مشکلات کے بعد ملنے پر اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ ڈراما پہلی قسط سے ہی مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا، جس میں عمران اشرف کی اداکاری سب کو بہت بھائی اور اس کی ہر قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرتی رہی ہے۔

رقص بسمل کی آخری قسط کے بعد عمران اشرف نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ڈرامے کے اختتام سے آگاہ کیا تھا۔

عمران اشرف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ'حضرات ایک ضروری اعلان سنیں، زہرا موسی کی ہوچکی ہے’۔

ڈرامے کے اختتام کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ وہ اداس ہیں اور موسیٰ کو یاد کریں گے۔

بعدازاں آج عمران اشرف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کیا چاہتے ہیں کہ رقص بسمل 2 بنے تو بتائیں، انہوں نے ساتھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کرنے کا کہا۔

اداکار عمران اشرف کی مذکورہ ٹوئٹ کے کچھ دیر ہی میں ڈرامے کے کئی مداحوں نے اس حوالے سے مختلف ٹوئٹس کرنا شروع کیں اور عمران اشرف نے بھی ان کے جواب دیے۔

حسن نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’عمران بھائی، رقص بسمل2 بنے لیکن موسیٰ اور زہرا وہی ہونے چاہئیں، جو الفاظ کی ادائیگی آپ نے اور سارہ نے کی ہے، وہ کسی بھی اور اداکار کے بس کی بات نہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف نے 'رقصِ بسمل' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ ’اگر ہوا تو ایسا ہی ہوگا’۔

فرح یوسف نے کہا کہ ’بسم اللہ کریں جناب’۔

قاضی محمد نعیم نے کہا کہ ہم موسیٰ اور زہرا کو دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مشی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے بھی رقصِ بسمل 2 شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

زینب راجا نے لکھا کہ ’ظاہر سے بات ہے ہم رقصِ بسمل 2 چاہتے ہیں، یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے۔

تاہم اس ڈرامے کا سیکوئیل بنایا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے اداکار عمران اشرف یا ڈرامے کی دیگر ٹیم کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024